اس کی تو ماں بھی زندہ نہیں ہے، رشتے کروانے والیاں کیسے لڑکے کی چند خوبیوں کی وجہ سے اپنی فیس بڑھا دیتی ہیں

image
 
آج کل کے دور میں لڑکیوں کے رشتے کروانا ایک دشوار عمل ہو گیا ہے جس وجہ سے اکثر لڑکیوں کی مائيں بھاری فیس کے عوض رشتہ کروانے والی خواتین کی خدمات حاصل کرتی ہیں جو کہ ان کی بیٹی کے لیے بہترین ترین رشتہ ڈھونڈ کر دیتی ہیں-
 
رشتہ کروانے والی خواتین اور ان کا پروڈکٹ
رشتہ کروانے والی خواتین کی نظر میں لڑکا اور لڑکی ایک ایسا پروڈکٹ ہوتے ہیں جس کو ایک سیلز مین کی طرح انہوں نے بھاری فیس کے عوض فروخت کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے کسی بھی لڑکے کی خصوصیات وہ لڑکی والوں کے سامنے جس طرح بیان کرتی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں-
 
1: لڑکے کی ماں بھی زندہ نہیں ہے
عام طور پر یہ بات رشتے کروانے والی عورتیں ایک فخر کی طرح بیان کرتی ہیں کہ لڑکے کی ماں کا انتقال ہو چکا ہے۔ اگرچہ کسی کی ماں کا مرنا کوئی خوشی کی بات نہیں ہوتی ہے۔ مگر لڑکی والوں کو یہ بات ایک خوشخبری کی طرح سنائی جاتی ہے کہ لڑکے کی ماں زندہ نہیں ہے اور لڑکی کے سر پر کوئی ساس نہیں ہوگی
 
image
 
2: لڑکے کے آگے پیچھے کوئی نہیں
اس کے بعد ایک اور بات جو کہ بہت فخر سے بیان کی جاتی ہے کہ لڑکے کی ساری بہنوں کی شادی ہو چکی ہے اور اس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے ویسے تو یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوتی ہے کہ گھر پر کوئی نہ ہو- مگر رشتے کروانے والی خواتین کے نزدیک یہ بات بہت بڑی خصوصیت ہے کہ لڑکے کے قریبی رشتے دار موجود نہیں ہیں ایسے لڑکوں کے رشتہ کروانے کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے-
 
3: ملک سے باہر نوکری
ملک سے باہر کام کرنے والے لڑکوں کے رشتے کی فیس بھی زيادہ ہوتی ہے اس کی ایک وجہ تو رشتہ کروانے والی یہ بتاتی ہیں کہ آپ کی بیٹی پیسوں میں کھیلے گی اور دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ لڑکا شادی کے بعد لڑکی کو بھی ساتھ لے جائے گا جس کے بعد آپ کی بیٹی باہر کے ملک میں عیش کرے گی جس وجہ سے ایسے لڑکوں سے لڑکی کا رشتہ کروانے کی فیس کافی زيادہ ہوتی ہے-
 
4: کوئی دوست یار بھی نہیں
ایسے لڑکے جو کہ دوستی یاری نہ کرتے ہوں اور گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر ہی آتے ہوں ایسے لڑکوں کے ریٹ بھی رشتے کروانے والی خواتین کی نظر میں کافی زیادہ ہوتے ہیں- کیونکہ رشتہ کروانے والی خواتین کے نزدیک ایسے لڑکے شادی کے بعد صرف بیوی کے ہو کر رہتے ہیں اور ادھر ادھر دوستوں میں اپنا ٹائم اور پیسہ نہیں اڑاتے ہیں-
 
image
 
5: لڑکا اکلوتا ہے
ماں باپ کی ساری جائيداد کا تنہا وارث ہونا کسی بھی لڑکے کے لیے بڑی بات ہوتی ہے مگر اس کے علاوہ ایسے لڑکے جو کہ اکلوتے ہوتے ہیں ان کے رشتہ بھی رشتہ کروانے والی خواتین کافی مہنگا تصور کرتی ہیں کیوںکہ کسی بھی لڑکی کا اگر ایسے لڑکے سے رشتہ کروایا جائے گا تو اس کو ہر طرح کا آرام ہوگا- کسی قسم کی روک ٹوک سے واسطہ نہیں پڑے گا اور پورے خاندان کی محبت کی اکیلی وارث ہوگی-
 
اگرچہ یہ ساری باتیں ایسی ہیں جن کو رشتہ کروانے والی خواتین اپنی پروڈکٹ یا لڑکے کی قیمت میں اضافہ کروانے کے لیے بتاتی ہیں اور ان کا صرف مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کے بدلے میں لڑکی والوں سے زيادہ سے زيادہ فیس وصول کر سکیں اور ان تمام خصوصیات میں لڑکے کی شرافت اور قابلیت کہیں گم ہی ہو جاتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: