بڑے حروف لکھنے والے بڑے انسان ہوتے ہیں٬ آپ کی ہینڈ رائٹنگ آپ کی شخصیت کے کونسے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے

image
 
کیا آپ نے کبھی گرافولوجی کے بارے میں سنا ہے؟ یہ ہینڈ رائٹنگ کی سائنس ہے۔ لوگ آپ کی ہینڈ رائٹنگ یا لکھائی دیکھ کر آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی ہینڈ رائٹنگ کے ذریعے اپنی شخصیت سے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل معلومات پر غور کیجیے-
 
Size
آئیے پہلے آپ کے لکھے ہوئے حروف کے سائز کو دیکھیں۔ اگر آپ بڑے حروف لکھتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک بڑی شخصیت کے مالک ہیں- اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بہت ساری مشہور شخصیات کی لکھاوٹ بڑی ہے۔ اگر آپ چھوٹا لکھتے ہیں تو آپ کچھ زیادہ شرمیلے واقع ہوئے ہیں لیکن کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں واقعی اچھے ہیں۔ اگر آپ کی لکھاوٹ اوسط سائز کی ہے، تو آپ ایسے شخص ہیں جو حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا ہنر جانتا ہے۔
image
 
The S’s
انگریزی حروف S لکھنے کے کئی طریقے ہیں اور ہر طریقہ آپ کی شخصیت کے مختلف راز کھولتا ہے- اگر آپ کا S گول ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایسے شخص ہیں جو تصادم کو پسند نہیں کرتے۔ آپ سب کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ درمیانی راستہ تلاش کرتے ہیں۔ اگر آپ کی تحریر نوک دار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہمیشہ سیکھنے کے لیے نئی چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اگر آپ کا S نیچے سے کھلا ہوا ہے، تو اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ فی الحال وہ نہیں کر رہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں، کیریئر کے حوالے سے۔
image
 
Slanting
کچھ لوگوں کی تحریریں ترچھی ہوتی ہیں۔ اور اگر ایسا ہوتا ہے، تو یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں۔ جب آپ کی تحریر دائیں طرف جھکتی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے شخص ہیں جو بہت سماجی ہیں۔ آپ غیر معمولی ہیں اور دوسروں کے آس پاس رہنا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ کی تحریر بائیں طرف جھکی ہوئی ہے تو آپ زیادہ تنہا ہیں۔ اگر آپ کی تحریر بغیر ترچھی کے بالکل سیدھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت پریکٹیکل ہیں اور جذبات کے بجائے منطق پر بھروسہ کرتے ہیں۔
image
 
تو اب بتائیے کیا آپ کی تحریر آپ کی شخصیت سے ملتی ہے؟
YOU MAY ALSO LIKE: