مسلسل 100 دن تک دن میں تین بار میکڈونلڈ کھانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا فائدہ کہ آپ حیران رہ جائیں

image
 
امریکی ریاست نیش وِل کے ایک 57 سالہ شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلسل 100 دن تک دن میں تین بار میکڈونلڈ کا فاسٹ فوڈ کھا کر 60 پونڈ (27 کلوگرام) جسمانی وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو، فاسٹ فوڈ شاید آپ کی پہلی ایسی چیز ہوگی جسے آپ کو فوراً چھوڑنا ہوگا- لیکن نیش وِل کے اس شخص کا ڈائٹنگ کا تجربہ آپ کو چیزوں کو بالکل مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے پر مجبور کر دے گا۔

57 سالہ کیون میگنیس کہنا ہے کہ وہ میکڈونلڈ کے بگ میکس، کوارٹر پاؤنڈرز، فرنچ فرائز اور سیب کے پکوڑے 100 دنوں تک مسلسل دن میں تین بار کھا کر جسمانی وزن میں کافی حد تک کمی کرنے میں کامیاب ہوئے۔
 
image
 
میگنیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ غیر معمولی خوراک نے ان کے کولیسٹرول، بلڈ شوگر کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد کی ہے۔

میگنیس کا کہنا تھا کہ آپ وزن کم کرنے کے لیے آدھی پلیٹ کھانا کھائیں جبکہ وزن کو برقرار رکھنے کے لیے تین چوتھائی پلیٹ کھانا کھائیں- اس کھانے میں میکڈونلڈ سمیت کوئی بھی کھانا شامل ہوسکتا ہے-

میگنیس نے سب سے پہلے اپنے انوکھے منصوبے کا اعلان ایک TikTok ویڈیو میں کیا جو وائرل ہوئی تھی، لیکن اسے شروع کرنے کے 100 دن بعد، وہ حقیقت میں کچھ متاثر کن نتائج کے ساتھ واپس آئے-

وہ دن میں تین بار فاسٹ فوڈ کھا کر 108 کلوگرام سے 81 کلوگرام تک وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہاں تک کہ اضافی وزن کو کم کرنے کا یہ طریقہ دیکھ کر میگنیس کی بیوی نے بھی ان کے ساتھ اس منصوبے میں شمولیت اختیار کرلی-
 
 
اگرچہ میگنیس کو بتایا گیا ہے کہ طویل مدت تک میکڈونلڈز کھانا صحیح نہیں ہے، لیکن پھر بھی میگنیس کو یقین ہے کہ اس نے بغیر زیادہ تکلیف اٹھائے اضافی وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ تلاش کر لیا ہے۔ وہ اب بھی جو چاہے کھا سکتا ہے، جیسا کہ میکڈونلڈ کا مینو بہت سی قسموں کی ڈشیں موجود ہوتی ہیں، لیکن وہ صرف آدھا حصہ کھاتا ہے، باقی اپنے اگلے کھانے کے لیے بچاتا ہے۔

میگنیس کا کہنا تھا کہ ممیں تب تک کھانا نہیں کھاتا جب تک مجھے پوری طرح بھوک محسوس نہ ہو- میں صرف دماغ کو ہونے والے بھوک کے احساس پر کھانا نہیں کھاتا بلکہ اس وقت کھاتا ہوں جب میرے پورے جسم کو بھوک محسوس نہ ہونے لگے-

میگنیس نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ کو کسی چیز سے محروم نہیں رکھ رہا ہوں اور ہر چیز کھا رہا ہوں چاہے وہ فرنچ فرائز ہوں٬ برگر ہوں یا پھر رولز- میں صرف اس لیے تاخیر کرتا ہوں کیونکہ میں پوری چیز کھانے جا رہا ہوں لیکن میں یہ سب ایک ہی دفعہ میں نہیں کھاتا-
YOU MAY ALSO LIKE: