نادرا آفس کوٹ رادھا کشن عوامی خدمت میں پیش پیش۔۔۔

 نادرا آفس تحصیل کوٹ رادھا کشن ضلع قصور انتہائی اچھے، بہتر اور ڈسپلن ماحول میں کام کر رہا ہے۔عوام کو یہاں پر نادرہ ہدایات کے بالکل عین مطابق سہولیات دی جاتی ہیں۔شناختی کارڈ فریش،ڈوپلیکیٹ،رینیول،ب فارم،بائیو اپ ڈیٹ،فیملی سرٹیفکیٹ،چائلڈ کارڈ وغیرہ بنانے آنے والوں کے ساتھ انتہائی ہمدردانہ اور مشفقانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ ہر آنے والے فرد کو نادرا پالیسی کے مطابق سب سے پہلے لائن بناؤ پالیسی، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے تحت ٹوکن مراحل سے گزارا جاتا ہے اس کے بعد دفتر تک رسائی ملتی ہے۔ بغیر ٹوکن کوئی شخص بھی نادرہ دفتر میں داخل نہیں ہو سکتا،جیسے ہی ٹوکن مل جاتا ہے باقی پروسس عمل جاری ہو جاتا ہے جسے عملہ نادرہ انتہا ئی وقار،دلجمی،دیانت اور شفافیت سے بھرپور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کرتا ہے۔دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو بہت زیادہ شفقت و محبت کے ساتھ ڈیل کیا جاتا ہے۔ کسی سے بھی ہتک آمیز،ناروا رویہ،ویٹنگ لسٹ میں بیٹھنے جیسا رویہ ہرگز اختیار نہیں کیا جاتا۔ہر شخص کا کام اپنی باری پر ہوتا ہے اور بمطابق ٹوکن سیریل وائز ہوتا ہے۔ نادرا آفس میں شناختی کارڈ کے لئے آنے والے افراد میں سے کچھ پہلی بار کارڈ بنانے والے آتے ہیں۔ کچھ کارڈ ختم ہونے کے بعد دوبارہ بنانے والے آتے ہیں۔کچھ ایگزیکٹو کارڈ بنانے والے بھی آتے ہیں۔ سب کا کام نادرا قوانین اور قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہوتا ہے۔ہاں،ایگزیکٹو فیس ادا کرنے والوں کو دوسروں سے ذرا تھوڑی سی رعایت حاصل ہوتی ہے کہ ان کا کام زیادہ اچھے، سہل طریقے سے بغیر قطار لگے ہو جاتا ہیالبتہ گزرنا ان کو بھی ٹوکن سیریل وائز طریقے سے ہی ہوتا ہے۔ شناختی کارڈ،ب فارم و دیگر کاموں کے حوالے سے خاص و عام کا تصور بالکل بھی نہیں ہے۔نادرا آفس کے دروازے خاص و عام سب کے لئے کھلے ہیں جو نادرا میں اپنے کام کے لئے آیا ہوں۔ نادرا آفس شناختی کارڈ،ب فارم کا اجراء ہی نہیں کرتا بلکہ اور بھی کئی اہم کام اس کیذمہ ہیں۔ ہر کام کی مناسبت سے،اس کی ریکوائرمنٹ کے مطابق، ہر کام کا طریقہ کار اور اصول الگ الگ ہوتا۔ کسی کا کام ہلکا ہوتا،کسی کا بھاری۔کوئی شناختی کارڈ بنانا چاہتا،کوئی بے فارم،کوئی انگوٹھا ویریفکیشن کروانا چاہتا،کسی کا ایڈریس تبدیلی مسئلہ، کسی کا نام کی تبدیلی مسئلہ،کوئی کوائف میں تبدیلی و درستگی کے لیے آتا،کوئی شناختی کارڈ فارم جمع کروانے کے لیے آتا، کوئی شناختی کارڈ وصول کرنے کے لیے آتا، کوئی صرف انفارمیشن کے لیے ہی آتا،کسی کا کچھ مسئلہ، کسی کے کچھ مسائل ہوتے۔ خلقت خدا کے مختلف النوع کاموں کی وجہ سے ہر دن ہر وقت نادرا آفس میں عوامی رش لگا رہتااور عوام کو کام کے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا،ظاہر ہے جس کے لیے موسمی حالات اور گرمی سردی جھیلنا پڑتی ہے۔ نادرا آفس والوں نے نادرہ آفس آنے والوں کے لئے آفس میں بہترین سہولتیں کرسی،پنکھا، ٹھنڈا پانی،ہاتھ دھونے کی جگہ، بیت الخلاء وغیرہ کی سہولیات دے رکھی ہیں جومحکمہ نادرہ پاکستان کا ایک احسن قدم ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آفس کے باہر بھی عوام کو گرمی سردی سے بچنے کے لیے مناسب شیلٹر کی سہولت دی جائے اس کے علاوہ باقی سب ٹھیک ہے۔نادرہ عملہ انتہائی اچھا،ایماندار اور فرض شناس ہے۔ ہر فرد کی بات، اس کا مسئلہ،کام کی نوعیت کے اعتبار سے انتہائی کم وقت میں انتہائی عزت و وقار کے ساتھ عوامی امنگوں اور تمناؤں کے عین مطابق سن اور حل کر رہا ہے اور بہترین کام کر رہا ہے۔ اپنے کام کے حوالے سے عوامی خدمت سے سرشار ہر دم تیار و چوکس نظر آتاہے حتی الوسیع جس حد تک ممکن، عوامی شکایات و تکالیف کا ازالہ کرتا نظر آتا ہے۔ عوام کو تمام تر مہیا سہولیات بلاتاخیرو عزر، بلا تمیز خاص و عام پہنچا رہا ہے اور قابل تعریف عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔ کسی کو بھی گھنٹوں انتظار نہیں کرواتے،ہر ایک فرد کا کام اس کی باری آنے پر ہوتا ہے۔ کسی سائل کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو اسے ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جاتا ہے تاخیر کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اگر کوئی سائل اپنے کام کے حوالے سے انتظامیہ سے کسی قسم کی مدد چاہے تو اسے انسان دوست ماحول میں نادرا ہدایات کے عین مطابق جو ہو سکتا، مدد فراہم کی جاتی ہے۔ نادرا دفتر میں ٹاؤٹ و ایجنٹ حضرات کا داخلہ سختی سے منع ہے۔ہر شخص کا کام خالصتاً خدمت خدمت اور خدمت کے جذبے سے نادرا پالیسی کے عین مطابق مکمل شفافیت سے کیا جاتا ہے۔نادرا آفس کوٹ رادھا کشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ٹاؤٹ مافیا افراد کا راستہ بری طرح روکا جاتا ہے اور رشوت اور مٹھی گرم ماحول کا تو بالکل رواج ہی نہیں ہے۔یہاں کا عملہ انتہائی اچھا، ہمدرد اور ملنسار ہے۔عورتوں بلخصوص ضعیف العمر مرد و عورت کا خصوصی خیال رکھتا ہے اور ان کا کام پرسکون ماحول میں اچھے طریقے سے بٹھاکر کرتا ہے۔ نادرا آفس کا سب سے اہم مسئلہ جو نادرا عملہ کو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ کچھ '' افراد ''نادرہ آفس آتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ان کا کام فوری بلکہ پلک جھپکنے میں ہو جائے اور ان کو لائنوں میں بھی نہ لگنا پڑے مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ عملہ نادرا کی طرف سے ایسے لوگوں پر سختی یاکچھ سخت کہنے سے ایسے لوگ یکسر ناراض ہو جاتے ہیں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آتے ہیں اور خوامخواہ بات کا بتنگڑ بنا ئے مختلف باتیں بناتے ہیں اکثر افراد تو بلیک میلنگ کرنے تک آ جاتے ہیں جب عملہ بلیک میل نہیں ہوتاتو فضول میں'' کھچ فوٹو'' رویہ اپنائے،خلاف مقام و مرتبہ حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ایسے افراد سے سختی سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔عملہ کو اس حوالے سے خاص تاکید کی جائے تو عوامی شکایات و تکالیف جیسی جھوٹی باتوں کا پردہ چاک کیے اچھا تعاون والا ماحول بنایا جا سکتا ہے۔نادرا آفس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل بند کرنے کی اشد ضرورت ہے جس پر کام کرنا بیحدضروری ہے۔ نادرا آفس کوٹ رادھا کشن کے موجودہ ماحول کو بمطابق میرٹ،خدمت اور ٹاوٹ مافیا سے نجات جیسا بنانے میں مینجر نادرا آفس کوٹ رادھا کشن نعمان حفیظ کا اہم رول ہے۔ہر کام انتہائی میرٹ پر دیانت، امانت اور صداقت کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔اہلیان کوٹ رادھا کشن کی ایک کثیر تعداد ان کے اس کام کی معترف اور اس کو بہت زیادہ سراہتی ہے۔ ویلڈن نعمان حفیظ و عملہ نادرا۔۔۔آپ نے وہ کر دکھایا جو اب تک کوئی نہ کر سکا۔

A R Tariq
About the Author: A R Tariq Read More Articles by A R Tariq: 65 Articles with 47543 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.