زندہ ہے مہاجر

جیلوں میں جا کے زندہ ہے گولی بھی کھاکے زندہ ہے
زندہ ہے مہاجر زندہ ہے
مہاجر قوم عزم و حوصلہ اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ہے مہاجروں کے بہتر مستقبل کے لیے چیئرمین آفاق احمد کی جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا ئے گی ا سیری میں رہتے ہوئے جس طرح چیئرمین آفاق احمد نے مہاجر تحریک پروان چڑھائی وہ جھلک مہاجر قومی موومنٹ کی شہر کراچی میں مقبولیت اور پرعزم وجانثار کارکنان کے چہروں کی چمک سے صاف دیکھائی دیتی ہے۔

شہر قائدؒ کے وہ عوام جو جہالت اور دہشت گردی کے گمنام اندھیروں میں بھٹک چکے تھے اپنے حقیقی رہبر کی آزادی اور اسے اپنے روبرو دیکھ کر ایک بار پھر فرزندمہاجربنے کو تیار کھڑے ہیں ۔ یہ فتح مہاجرقومی موومنٹ کی ہی نہیں بلکہ شہر کراچی کے مہاجرعوام کی دعاﺅں کی تکمیل بھی ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ وہ تحریک بن کر ابھری جسے نہ کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ دبا۔

چیئرمین آفاق احمد کے دورِ اسیری میں متحدہ عوام کو یہ یقین دلارہی تھی کہ مہاجرقومی موومنٹ اب ختم ہوچکی ہے اس بات کا اظہار کئی بار اس وقت میڈیا پر بھی دعوے کی شکل میں بھی کیا گیا ۔ اصل میں متحدہ چند غداروں کو ملا کریہ سمجھ بیٹھی کہ اسے فتح حاصل ہوگئی جبکہ حقیقت یہ تھی کہ مہاجرقومی موومنٹ پتھر پر لکھی وہ تحریر تھی جس کو مٹانا کسی کی دسترس میں نہیںتھا۔بلآخر وہ لمحہ آپہنچا جب چیئرمین آفاق احمد10 سال کی اسیری سے آزاد ہوئے تو دعوہ کرنے والوں کے منہ پر تالے لگ گئے اور انھیں اپنی شکست دیکھائی دینے لگی۔

جب چیئرمین آفاق احمد اپنی تحریک کو دوبارہ عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہے تھے تو متحدہ نے مہاجرقوم کے وقار پر ایک اور کاری ضرب لگانا چاہی شہر بھر میں یہ بات عام کرادی گئی کہ چیئرمین آفاق احمد اپنے کارکنان کے ہمراہ متحدہ میں شمولیت کر رہے ہیں متحدہ کی اس لابی کا جواب مہاجر جانثار ساتھیوں نے مل کر ایسا دیا کہ متحدہ کو اپنی تاریخ پر بھی شک ہوتا ہوگا۔

وفاکے پیکر ساتھیوں کا یہ کہنا تھاکہ آفاق احمد ایک سمندر ہے جس میں کئی دریا آکر گرتے ہیں سمندر کبھی کسی دریا میں نہیں گرتا۔

یہ سبق متحدہ کے لیے کافی تھایہ یاد دلانے کے لیے کہ مہاجرنظریہ کبھی نہ بدلہ ہے اور نہ بدلے گاشخصیت پرستی کا نظریہ رکھنے والے قوم پرستی پر مر مٹنے والوں کا مقابلہ کیا کرینگے-

اس چیلنج کوحقیقت کاروپ دینے کے لیے مہاجر قوم پر عزم ہے ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں مہاجر قوم فرسودہ نظام بدلے گی اور اصل مہاجر رہبر چیئرمین آفاق احمد کو ناقابل فراموش فتح سے ہمکنار کریگی۔ انشاءاللہ
Khalid Afaqi
About the Author: Khalid Afaqi Read More Articles by Khalid Afaqi: 6 Articles with 3176 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.