جیسے کو تیسا

ایک نیوی میں بھرتی کا امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویو دینے گیا تو ایک پرانے نیوی افسر نے اس سے پوچھا

کہ مسٹر اگر تمہارا جہاز کھلے سمندر میں ہے اور اچانک ایک سمندری طوفان آجائے تو تم کیا کرو گے؟

امیدوار: جناب میں فورا جہاز کا لنگر سمندر میں ڈال دوں گا تاکہ جہاز ڈوبنے سے بچ جائے

افسر: اور اگر اسی اثنا میں ایک اور سمندری طوفان آجائے تو پھر تم کیا کرو گے؟

امیدوار: جناب میں جہاز کا دوسرا لنگر سمندر میں ڈال دوں گا۔

افسر: اور اگر ایک سمندری طوفان آجائے تو پھر ؟

امیدوار: جناب میں جہاز کا تیسرا لنگر بھی سمندر میں ڈال دوں گا تاکہ جہاز بچ سکے

افسر جھنجھلا کر : اور اگر اچانک دو سمندری طوفان اور آجائیں تو تم کیا کرو گے؟

امیدوار : جناب میں جہاز کے مزید دو لنگر سمندر میں پھینک کر جہاز بچالوں گا

افسر غصے سے : اور میاں تم اتنے لنگر جہاز میں کہاں سے لاؤ گے؟

امیدروار : جناب جہاں سے آپ اتنے سمندری طوفان لائیں گے!
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 501338 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.