یہ پاکستان ہے

قارئین گرامی قدر:-
پاکستان میں عوام کسی چکی میں نہیں پس رہے مہنگائی، دھماکے، لوڈ شیڈنگ، چینی کا بحران ہو یا بجلی کا گلا عوام کا کاٹا جا رہا ہے رہی سہی کسر چوری اور ڈکیتیوں نے پوری کر دی ہے عوام کا سکون برباد کر کے رکھ دیا گیا ہے چند سالوں تک غربت نہیں رہے گی کیونکہ سارے غریب ختم ہوجائیں گے پچھلے مہینے چند افراد ملے بجلی کے بلوں کا رونا رو رہے تھے کہہ رہے تھے کہ ہم نے اتنی بجلی استعمال نہیں کی جتنے بل آ رہے ہیں اوپر سے لوڈ شیڈنگ علیحدہ ایک گھر میں صرف تین افراد ہیں ان کے گیس کا بل ١٢٠٠٠آیا ہے

یہاں پر سب جنگل کے بادشاہ ہیں کسی کو اگر اقتدار اللہ نے دیا ہے تو اللہ اس سے سوال بھی کرے گا کہ تم نے اس طاقت کو کہاں پر استعمال کیا؟ مگر اب سارے اس سے بے خبر ہیں پہلے عوام کیا کم پریشان تھی کہ اب عوام پر بجلی کی قیمت بڑھا کر بم گرا دیا گیا ہے میں نے کئی ساتھیوں کو کہتے سنا کہ ہم بجلی کا کنکشن ہی کاٹ دیتے ہیں آگے ہمیں روٹی نصیب نہیں ہوتی تھی اب مزید قیامت گرا دی گئی ہے

پاکستانی حکومت ایسی حکومت ہے کہ جب قیمتیں بڑھانے پر آئے تو روپیوں کے حساب سے بڑھاتی ہے مگر جب وہ کم کرنے پر آئے تو پیسوں کے حساب سے کم کر کے عوام کی بے بسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے یہ پاکستانی عوام کو ریلیف مل رہا ہے واپڈا اور سوئی نادرن والے کبھی تو بجلی اور گیس کا بل میٹر ریڈنگ کئے بغیر ہی بھیج دیتے ہیں اور اگر کوئی درست کرانے جائے بھیتو وہ سیدھے منہ بات نہیں کرتے دھماکوں نے پاکستان کی ساکھ ہی بٹھا دی ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں پاکستانی حکومت بالکل ناکام ہے

پاکستان کی سڑکوں کی حالت دیکھی جائے رونا آجاتا ہے جبکہ دوسری طرف محل بنائے جارہے ہیں پاکستانی ڈاکٹر ایسے کہ مریض ڈر خوف سے ان کے پاس جاتے ہی نہیں اگر جائیں تو جیب خالی کرا کے واپس آتے ہیں کچھ تو بالکل لاپرواہ ہوتے ہیں مریض سے ایسا سلوک کیا جاتا ہے کہ مریض دوبارہ جانے پر کانپنے لگتے ہیں کل کا ہی واقعہ لے لیجیے ڈاکٹر ہسپتال میں ٦٠ سالہ دل کا مریض ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث
زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا

یہاں کی عدلیہ اگر عوام کو ریلیف دینے لگے تو صدارتی آرڈیننس نافذ ہو جاتے ہیں کیا یہی آزاد عدلیہ ہے کہ جس کے فیصلوں کا احترام ہی نہیں کیا جاتا اللہ ہی اس ملک پر رحم کرے ورنہ اس کی حالت بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے اے اللہ پاکستان کو امن آشتی کا گہوارہ بنا اللہ پاکستان میں غریب دوست حکومت قائم کر سب کو سکون دے سب کو حلال رزق عطاء فرما آمین
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 248594 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More