اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی آزاد نظموں کے مجموعہ من کی دنیا کی جیت ای بُک

آئینی تجزیہ کار انسانی حقوق کے علمبردار ماہر قانون اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی آزاد نظموں کے مجموعہ من کی دنیا کی جیت ای بُک شائع ہوگئی ہے۔ ہوسٹن امریکہ میں مقیم ممتاز شاعر جناب سیدالطاف بخاری نے ای بُک کی رونمائی کی۔سیدالطاف بخاری نے پاکستانی معاشرئے میں پھیلی ہوئی بے چینی اور گھٹن میں اِس کتاب کو ہوا کا ٹھنڈا جھونکا قرار دیا ہے۔سید الطاف بخاری نے کہا کہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ایک نظریاتی شخصیت ہیں اور اُنھوں نے زندگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عزم جذبے حوصلے سے ختم کرنے کی بات کی ہے۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اِس ای بُک کواپنے مرحوم والد ماہر تعلیم جناب میاں عمر دراز کے نام ا نتساب کیا ہے اِس ای بک کا پیش لفظ جناب ملک جاوید مصطفائی اور ڈاکٹر تنویر احمد چوہدری نے لکھا ہے۔اِس منفرد ای بک کے حوالے سے عہد حاضر کے نامو ر دانشوروں شعراء ادیبوں نے اپنی رائے سے نوازا ہے۔ المصطفی ویلفیر سوسائٹی کے چیئرمین سابق مرکزی صدر انجمن طلبہء اسلام جناب ڈاکڑ ظفر اقبال نوری نے موجودہ ویب کے دور میں اشرف عاصمی کے کلام کی ویب پر اشاعت کو سراہا۔ خوشاب میں مقیم جواں جذبوں کے امین جناب ظہیر باقر بلوچ نے اشرف عاصمی کے کلام کو حوصلے کی کرن قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں جب قناعت ناپید ہو چکی ہے، خلوص محبت کھو گئے ہیں ان حالات میں خالق پر مکمل بھروسے کی بات کرنا اشرف عاصمی کی آزا د نظموں کا طُرہ امتیاز ہے۔موجودہ دور کے ممتاز شاعر جناب وصی شاہ نے بھی اشرف عاصمی کی ویب بک کی اشاعت کو سراہا۔ کوئٹہ میں مقیم ممتاز شاعر جناب اکرم خاور نے اشرف عاصمی کی نظموں کو حوصلے کا نشان قرار دیا۔ ممتاز شاعرہ ادب سرائے کی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ نے اشرف عاصمی کے مجموعہ من کی دنیا کی جیت کی ای بُک کو ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ اشرف عاصمی میرئے چھوٹے بھائی ہیں اور انھوں نے ہمیشہ اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ممتاز شاعرہ ،ادیب محترمہ ڈاکٹر صغرہ صدف نے انٹرنیٹ کے دور میں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی آزادہ نظموں پر مشتمل مجموعہ کو ای بُک کے طور پر شائع کرنے کو ایک سنگِ میل قرار دیا۔ ماورا پبلشر کے صدرنشین ممتاز شاعر جناب خالد شریف نے اشرف عاصمی کے الفاظ کو عوامی جذبات کا آئینہ قرار دیا۔ممتاز دانشور ادیب جناب معین نوری نے اشرف عاصمی کے الفاظ کو موجود حالات میں حضرت اقبالؒ کے پیروکار کے الفاظ قرار دیا۔ شارجہ میں مقیم ممتاز ڈاکٹر جناب حماد احمد بھٹی نے ای بک کی اشاعت کو خوش آئین قرار دیا۔ رائٹرز تھنکرز فورم کے سربراہ ممتاز ادیب جناب ضیاالحق نقشبندی نے ویب پر ای بک کی اشاعت کو اردو زبان کے لیے انتہائی سود مند قرار دیا۔ اردو زبان کے معروف شاعر جناب میاں محمد اکرم نے انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ کے حوالے سے من کی دنیا کی جیت کو جدت کی جانب سفر سے تشبہ سے نوازا۔ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اسحاق رحمانی نے اشرف عاصمی کے حساس قلم سے نکلے ہوئے الفاظ کو خالق کی محبت و عشق کا ایک انداز قرار دیا۔

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 387032 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More