پاک فوج واحد ادارہ جو پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے

فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے سو دن رات انکی یہ کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو متنازعہ بنا کر اِسکے جوانوں کا مورال ڈاون کریں سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے طور جو کھیل کھیل رہی ہیں کیا اسکے نتیجے میں اس ملک کے آئینی اداروں میں ٹکراو کی کیفیت پیدا نہ ہو گی اور ایسی صورت میں بچاو کا کوئی راستہ باقی رہ جائے گا؟؟
یہ حقیقت واضح ہے کہ پچھلے ایک سال سے ضربِ عضب کے نتیجے میں اس ملک کے باسیوں کو امن کی وہ سانسیں نصیب ہو رہی ہیں جن کیلئے وہ پچھلے پندرہ سالوں سے سسک رہے تھے لہذا جو اغیار پاکستان کو تباہ دیکھنا چاہتے ہیں انکی کوشش ہے کہ وہ کسی بھی طرح کراچی میں امن قائم نہ ہونے دیں انھیں پتہ ہے کہ پاکستان میں فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے سو دن رات انکی یہ کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو متنازعہ بنا کر اِسکے جوانوں کا مورال ڈاون کریں سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے طور جو کھیل کھیل رہی ہیں کیا اسکے نتیجے میں اس ملک کے آئینی اداروں میں ٹکراو کی کیفیت پیدا نہ ہو گی اور ایسی صورت میں بچاو کا کوئی راستہ باقی رہ جائے گا؟؟ جن لوگوں نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ان سے سادہ سوال کیاکہ آپ کا عدالتی نظام دنیا میں وہ نیک نامی رکھتا ہے جو برطانیہ کے عدالتی نظام کو حاصل ہے خصوصاً ان حالات کے تناظر میں جب سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ویسے بھی عقل کے اندھوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ دنیا میں کہیں بھی ڈبل ٹیکسیشن اور ڈبل ٹرائل نہیں چل سکتے ٹیکسیشن فرسٹ پورٹ آف لینڈنگ اور ٹرائل ہمیشہ فرسٹ ایف آئی آر پر ہی ہوتا ہے ذرا گہرائی سے دیکھیں کہیں اس مقدمے کا مقصد یہ تو نہیں کہ جہاں پر ایک طرف دفاعی اداروں کو متنازعہ بنانے کی حجتیں نکالی جا رہی ہیں وہیں پر عدلیہ کو بھی متنازعہ بنا کر نادیدہ قوتوں کے ترتیب دیئے کھیل کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کی جائے ہندوستانی وزیراعظم کے بغیر کسی پیشگی اطلاع پاکستان آمد ہندوستان اور پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کا کمال ہے جنکی ورلڈ بنک کیساتھ یہ کوشش ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ کے برابر بھارت اور پاکستان کے درمیان سافٹ بارڈر قائم کر کے کلکتہ سے کابل تک تجارت کیلئے ایک سڑک تعمیر کی جائے اس سلسلے میں ورلڈ بنک واہگہ بارڈر پر دونوں طرف ٹرمینل تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے سوشل میڈیا پر کسی پاکستانی شہری نے ایک چارٹ مرتب کیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔۔۔ میاں بیوی اور 2 بچے ۔۔۔ روزانہ کا گھریلو خرچ۔۔ گھی آدھا کلو 90 روپے ‘ چینی 1پاﺅ 17 روپے‘ آٹا ڈیڑھ کلو 75روپے ‘ پتی/ چائے 30 روپے ‘ سبزی / دال100روپے ‘ دودھ 2 کلو 150 روپے ‘ صابن ۔ سرف 25روپے ‘ مصالحہ جات وغیرہ 15روپے ‘ٹوٹل: 502 روپے x 30 دن = 15,060 روپےگیس بل ماہانہ: 500 روپے ‘ بل بجلی: 1500 روپے ۔ ان اخراجات میں اس خاندان کیلئے جوتی، کپڑا، میڈیکل، گھر کا کرایہ۔فروٹ، برتن اور گھر کیلئے باقی اشیاہ شامل نہیں ہیں۔دکھ، سکھ، شادی، غمی، ان سب کیلئے اس خاندان کے پاس وسائل کہاں سے آئیں جبکہ ماہانہ آمدن 12,000 روپے سے بھی کم ہے۔ اس ساری تفصیل کے بعد صاحب اقتدار کی بے حسی انکے فیصلوں سے صاف واضح ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں کئی ایسے موضوعات سامنے آئے ان موضوعات میں سرِفہرست وہ ڈیزائنڈ ایونٹس ہیں جو پاک فوج کو متنازعہ بنانے کیلئے مرحلہ وار کھیلے جا رہے ہیں ان میں سندھ میں رینجرز اختیارات کا مسئلہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف ایک ایسے مقدمے میں ایف آئی آر کا اندراج جسکا وقوعہ اور کسی حد تک ساری پلاننگ بیرونِ ملک ہوئی اور ہندوستانی وزیرِاعظم کی بغیر پیشگی اطلاع آمد یہ وہ تمام ایشوز ہیں جو سیر حاصل گفتگو کے طلبگار ہیں۔
Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 304622 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More