خطرناک ترین بنگال ٹائیگر سے دوستی کرنے والا عبداﷲ صالح

پالتو جانوروں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک باشندے کی ہمت اور بہادری کی داد دینی چاہیے جس نے کسی عام پالتو جانور سے نہیں بلکہ ایک خطرناک ترین جنگلی جانور سے دوستی کر رکھی ہے-
 

image

جی ہاں 10 سال قبل عبداﷲ صالح کو 3 ماہ کے بنگال ٹائیگر کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا تھا- تاہم اب یہ دونوں ایک دوسرے کے اتنے قریب آچکے ہیں کہ پورا دن ایک ساتھ گزارتے ہیں- یہاں تک کے بعض اوقات یہ دونوں سوتے بھی ایک ساتھ ہی ہیں-

Mulan Jamillah ایک خوبصورت بنگالی مادہ ٹائیگر ہے جو کہ انڈونیشیا کے علاقے Malang میں واقع ایک اسلامی اسکول کو تحفے میں دی گئی تھی- اس وقت اس ٹائیگر کی عمر صرف 3 ماہ تھی جبکہ اس کی دیکھ کے لیے مقرر کیے جانے والے طالبعلم عبداﷲ صالح کی عمر 25 سال-

عبداﷲ نے اپنا تمام وقف اس ٹائیگر کی دیکھ بھال کے لیے وقف کرنا شروع کردیا اور اس عارضی ملازمت کو مکمل دوستی میں بدلنے کے لیے 24 گھنٹے اس ٹائیگر کے ساتھ گزارنا شروع کردیے-

عبداﷲ اسے اپنا بہترین دوست قرار دیتا ہے اور یہ دونوں کھیلتے ایک ساتھ ہیں٬ کھاتے ایک ساتھ ہیں اور یہاں تک سوتے بھی ایک ساتھ ہیں-

تاہم عبداﷲ کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ یقینی طور پر جب میں اس 400 پونڈ وزنی ٹائیگر کے ساتھ ہوتا ہوں تو میرے لیے ایک خطرہ بھی موجود ہوتا ہے اس لیے ہر وقت خود کو چوکنا رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے“-
 

image


“ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ یہ ایک جانور ہے اور اس کی اپنی ایک جبلت ہے- یہ کھیل کے دوران مجھے کاٹ بھی سکتی ہے اور خراشیں بھی مار سکتی ہے- ان چند خطرات کا مجھے سامنا رہتا ہے“-

عبداﷲ کے جسم میں درجنوں خراشیں موجود ہیں اور ایک بار آنکھوں میں پنجہ لگتے لگتے بھی بچ چکے ہیں- تاہم پھر بھی 10 سال گزرنے کے باوجود یہ دوستی آج بھی قائم و دائم ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

What started out as a simple job turned into an amazing friendship between a man and one of the most efficient predators on Earth. 10 years ago, Abdullah Sholeh became a “nanny” for a 3-month-old tiger cub, but they eventually became so close that even after the tiger matured, they spend almost every minute of the day together, and sometimes even sleep in the same enclosure.