دنیا کے چند گرم ترین مقامات

نیویارک: پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ایسی جگہیں پائی جاتی ہیں جہاں کا درجہ حرارت اب بھی خاصا گرم رہتاہے ۔ گرمیوں کے دنوں میں ان علاقوں کا درجہ حرارت کتنا رہتا ہے-آئیے تفصیلات جانیے:

باندرے مہشر، ایران
برطانوی اخبار ’انڈیپینڈینٹ‘ کے مطابق اس شہر کا درجہ حرارت 51ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوا کا درجہ حرارت اور نمی کے تناسب کو ملاکردیکھا جائے تو اس شہر کا درجہ حرارت74ڈگری پر پہنچ گیا۔
 

image


غدھامیس، لیبیا
یونیسکو نے اسے دنیا کا ورثہ قرار دیتے ہوئے اس کا نام ’صحرا کا موتی‘رکھا ہے ۔اتنے خوبصورت نام کے باوجود یہ شہر اس قدر گرم ہے کہ یہاں کا عام درجہ حرارت 55ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

کیبیلی،تیونس
یہ شہراپنی کھجوروں کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں کا درجہ حرارت بھی55ڈگری تک رہتا ہے۔

ٹمبکٹو،مالی
افریقی صحرا’سہارا‘ کا یہ شہر سردیوں میں بھی گرم رہتا ہے اور اس کا درجہ حرارت 30ڈگری تک رہتا ہے اور گرمیوں میں یہاں کا درجہ حرارت 49ڈگری تک جاتا ہے۔

دشت لوط، ایران
2003ءاور2009ءکے درمیان سیٹلائیٹ کے ذریعے لئے گئے ڈیٹا میں یہاں کا درجہ حرارت 70ڈگری تک ریکارڈ کیا گیاہے۔اس گرمی میں شائد ہی کوئی جاندار زندہ رہ سکے۔
 

image

وادی ہالفہ، سوڈان
جون میں اس جگہ کا درجہ حرارت 41ڈگری رہتا ہے اور 1967ءمیں یہاں کا درجہ حرارت53ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دلول، ایتھوپیا
یہاں کا اوسط درجہ حرارت بھی 41ڈگری تک رہتا ہے جبکہ یہ کبھی کبھار45ڈگری بھی عبور کرجاتا ہے۔

عزیزیہ، لیبیا
یہاں کا درجہ حرارت50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ اس کا اوسط درجہ حرارت48ڈگری تک رہتا ہے۔

موت کی وادی، کیلی فورنیا
یہ امریکہ کا خشک ترین علاقہ ہے جہاں کا درجہ حرارت 57ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔چونکہ یہاں بارش کا امکان بھی معدوم ہے-لہذا گرمی کی شدت اور خشکی کی وجہ سے ندگی ممکن نہیں اور اسے موت کی وادی کہاجاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The hottest temperature ever recorded on earth that wasn’t due to a geothermal event or a stove top was 134.06, which was recorded in Death Valley National Park in 1913. That temperature hasn’t stopped people from moving to places like Death Valley, Libya, and Kuwait, where temperatures regularly soar above 100 degrees for most of the summer. Here are the hottest cities on earth, where you won’t want to be without a bottle of water.