غریب مالی اپنے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز سے لاعلم

یوں تو بھول جانے کی بیماری انسان کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے بالخصوص بزرگ افراد کے لیے لیکن اگر قسمت انسان پر مہربانی کرنے کی ٹھان لے تو کوئی کمزوری یا بیماری اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی-
 

image


ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک مالی مارٹن کراٹن کے ساتھ جنہوں ایک لاٹری کا ٹکٹ تو خرید رکھا تھا لیکن اس کے نتائج دیکھنا بھول بیٹھے-

44 سالہ مارٹن نے لاٹری کا یہ ٹکٹ گزشتہ ماہ خریدا لیکن یادداشت کی کمزوری کے باعث نتائج دیکھنا بھول گئے اور اس بات سے لاعلم رہے کہ وہ اس لاٹری ٹکٹ کے ذریعے 1 ملین برطانوی پاؤنڈز کا بھاری انعام جیت چکے ہیں-

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں اس لاٹری ٹکٹ کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے اتفاقیہ طور پر ’گمشدہ لکھ پتی‘ نامی ایک آرٹیکل پڑھا- اس کے بعد مارٹن نے اپنے خریدے ہوئے لاٹری ٹکٹ کے نتائج دیکھے تو انہیں یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ وہ یہ لاٹری جیت چکے ہیں-
 

image

مارٹن کا کہنا ہے کہ “ اگرچہ میں لاٹری ٹکٹ سے 1 ملین پاؤنڈ کی بھاری رقم جیت چکا ہوں لیکن اس کے باوجود میں مالی کا پیشہ نہیں چھوڑوں گا اور پہلے کی مانند کام کرتا رہوں گا- تاہم اس سے قبل میں کرائے کے گھر میں رہتا تھا لیکن اب ذاتی گھر خریدوں گا اور اس میں رہائش اختیار کروں گا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A gardener who scooped a £1m National Lottery prize did not realise he was a winner for a month - because he forgot to check his ticket. Forgetful Martin Crighton, 44, said his memory was jogged by an article about a "missing millionaire" from his area.