وہ علاقہ جہاں بیوی پر تشدد کرنا محبت کی علامت

(Khawaja Mussadiq Rafiq, Karachi)

دنیا بھر میں بیویوں پرتشدد کے واقعات عموماََ پیش آتے ہیں اور شوہر کے بیوی پر تشدد کے اس عمل کوانتہائی قبیح خیال کیا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ افریقہ کے ملک موریطانیہ میں ایک قبیلہ ایسا بھی ہے جہاں شوہر کا بیوی پر تشدد اس سےمحبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

شوہر کو جب بیوی پر پیار آتا ہے وہ اس پر تشدد کرتا ہے۔ سونینکے نامی اس قبیلے کو بیویوں پر تشدد کرنے والے قبیلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ قبیلے کی روایت کے مطابق جتنا زیادہ پیار اتنا شدید تشدد۔

قبیلے کی ایک خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھی تواس کی ماں اسے سمجھایا کرتی تھی کہ تم ایک ایسی عورت کی بیٹی ہو جس کے شوہر نے مار مار کر اس کا بازو توڑ دیا تھا۔ تمہارے دادا نے تمہاری دادی کی ٹانگیں توڑی تھیں۔ جب تمہاری شادی ہو جائے گی تو تمہیں بھی محبت ملے گی۔

سلیماتا بتاتی ہے کہ جب اس کی شادی ہوئی تو اس کے شوہر نے بھی اس پر بہیمانہ تشدد شروع کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی کے ابتدائی ایام میں اسے محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ کوئی جانور ہو جسے قابو میں رکھنے کے لئے تشدد ضروری ہوتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ اسے پتہ چلا کہ اس کا شوہر اس وقت اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے جب اسے اس پر بہت پیار آ رہا ہو۔

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
28 Nov, 2017 Total Views: 4399 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB