دنیا کی سب سے کم عمر پروفیسر ہونے کا ریکارڈ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 19 سالہ عالیہ صبور (Alia Sabur) کو دنیا کی سب سے کم عمر پروفیسر قرار دیا ہے-

نیویارک کی اس ذہین طلبا نے 14 سال کی عمر میں ہی اپنی بیچلر ڈگری حاصل کر لی تھی اس سے پہلے یہ ریکارڈ مشہور سائنسدان آئزک نیوٹن کے شاگرد کولن میکلورن (Colin Maclaurin) کا تھا جو اس نے سن 1717ﺀ میں قائم کیا تھا-

صبور کو 19 سال کی عمر میں کونکوک یونیورسٹی (Konkuk University) جو کہ سیول٬ کوریا میں قائم ہے میں پروفیسر کے طور پر رکھا گیا ہے جس پر صبور کا کہنا ہے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اگرچہ مجھے کورین زبان نہیں آتی پھر بھی میںMaths پڑھا سکتی ہوں

فی الوقت وہ نیو اورلین (New Orleans) کی ساؤدرن یونیورسٹی(Southern University) میںMaths اور Physics پڑھا رہی ہیں جو کہ ہریکین کترینا (Hurricane Katrina) میں تباہ ہو چکا تھا اور جہاں وہ ایک ریلیف ورکر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: