54 سال سے غار میں رہائش پذیر جوڑا٬ لیکن کیوں؟

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ایک قدیم دور ایسا بھی تھا جب انسان غاروں میں رہا کرتا تھا لیکن اگر آج کے جدید دور میں کوئی اپنی آدھی سے زیادہ زندگی ان غاروں میں گزار دے تو یقیناً یہ ایک حیرت انگیز بات ہوگی-
 

image

جی ہاں چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے زندگی کے 54 سال چینی شہر Nanchong کے قریب واقع ایک پہاڑ میں موجود غار میں گزار دیے-

81 سالہ Liang Zifu اور 77 سالہ Li Suying اپنی شادی کے 3 سال بعد ہی اس غار میں منتقل ہوگئے تھے اور اس غار میں رہائش اختیار کرنے کی بنیادی وجہ غربت کے باعث رہائش کے لیے روایتی گھر حاصل کرنے کی استطاعت نہ رکھنا تھا-
 

image


یہ جوڑا اپنا گھر نہیں خرید سکتا تھا اس لیے انہوں نے اس غار کو ہی اپنا گھر بنانے کا فیصلہ کیا- ابتدا میں ان کے ساتھ یہاں 3 اور خاندان بھی آباد تھے جو بعد میں اس جگہ کو چھوڑ کر چلے گئے لیکن یہ معمر جوڑا آج بھی یہیں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے-

یہ معمر جوڑا اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب مقامی حکام نے انہیں اس غار کو چھوڑنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی اور انہیں ایک بہترین رہائش گاہ کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا-

اس معمر جوڑے نے غار میں تین بیڈروم٬ ایک لیونگ روم اور ایک کچن بنا رکھا ہے- Liang نے یہاں ایک چھوٹا سا گارڈن بھی بنا رکھا ہے جہاں وہ غذائی اشیاﺀ اگاتے ہیں- اس کے علاوہ گھر کے داخلی راستے کے قریب ایک کنواں کھودا گیا ہے جہاں سے صاف و شفاف پانی حاصل کیا جاتا ہے- یہاں تک کہ اس جوڑے نے بجلی بھی حاصل کر رکھی ہے-
 

image

Li Suying کا کہنا ہے کہ “ ہمارا یہ گھر موسمِ گرما میں انسانوں کے تیار کردہ گھروں سے کئی زیادہ ٹھنڈا اور موسمِ سرما میں گرم ہوتا ہے-

اس جوڑے کا یہ بھی کہ کہنا ہے کہ ہمیں بعض اوقات تنہائی محسوس ہوتی ہے بالخصوص اس وقت سے جب سے ہمارے بچے ہمیں یہاں سے چھوڑ کر گئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Unable to afford a proper home after getting married, a Chinese couple moved into a mountain cave near the city Nanchong, and have been living there for the past 54 years.