مغل بادشاہوں سے متعلق چند دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

عام طور پر ہم مغل بادشاہوں یا پھر مغلیہ دور کے بارے میں صرف اسکول یا کالج کی چند کتابوں میں ہی پڑھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کتابوں میں مغلیہ دور کے حوالے سے بہت کم معلومات درج ہے اور جو ہے بھی وہ بھی تقریباً ایک جیسی ہے- مغل بادشاہوں اور ان کے دور کے حوالے بہت سے حقائق بھی ہیں جو عام کتابوں میں نہیں ملتے- ایسے ہی چند دلچسپ حقائق کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں-
 

image
جلال الدین اکبر اپنے مضبوط سلطنت کی وجہ سے جانا جاتا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے آباؤ اجداد سے بھی آگے بڑھ گیا لیکن یہ بھی ایک حقیقت تھی کہ جلال الدین میں پڑھنے کی اہلیت بہت کم تھی اور وہ لفظوں کی ادائیگی صحیح طور پر نہیں کر پاتا تھا-
 
image
مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کو زیادہ تر لوگ وسطی ایشیا کے فاتح کے طور پر جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہے کہ یہ مغل بادشاہ ایک بہترین مصنف بھی تھا اور اس کی مشہور تصنیف توزک بابری ہے-
 
image
تاج محل دن کے مختلف حصوں میں مختلف رنگ اپنا لیتا ہے- یہ سب کچھ اردگرد کے ماحول کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے- اس کی بنیادی وجہ تاج محل کی تعمیر میں استعمال کیا جانے والا سفید ماربل ہے جو چمکدار ہونے کے علاوہ عکاس بھی ہے-
 
image
جلال الدین اکبر کو ایک عظیم بادشاہ قرار دیا جاتا ہے اور آج بھی اس کا شمار تاریخ کے 25 بہترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی ہماری قومی زبان اردو مغلیہ دور میں بڑے پیمانے پر تیار کی گئی تھی- جب ہندوستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اسلام پھیلنا شروع ہوا تو اس کے ساتھ اردو بھی پھیلی اور اس کے ساتھ دیگر زبانوں کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہوا جیسے کہ عربی اور فارسی-
 
image
کہا جاتا ہے کہ شاہجہاں نے ان تمام مزدوروں کے ہاتھ کٹوا دیے تھے جنہوں نے تاج محل تعمیر کیا تھا تاکہ وہ اس کی نقل نہ تیار کرسکیں- لیکن یہ حقیقت نہیں ہے اور اس کی گواہی خود آرکٹیکٹ استاد احمد لاہوری دیتے ہیں جنہوں نے تاج محل کے ڈیزائن کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا-
 
image
مغل بادشاہوں کی شہرت کی ایک وجہ ان کی بیویوں کی تعداد بھی تھی- یہ بادشاہ متعدد بیویاں رکھتے تھے لیکن ان تمام مغل بادشاہوں کے مقابلے میں مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی سب سے کم بیویاں تھیں- بہادر شاہ ظفر کی صرف 4 بیویاں تھیں جو کہ اس وقت سب سے کم تھیں- تاہم اولاد میں ان کے 22 بیٹے اور 32 بیٹیاں تھیں-
 
image
ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ انارکلی کو زندہ دو دیواروں کے درمیان چنوا دیا گیا تھا- لیکن یہ حقیقت نہیں ہے کہ کیونکہ انارکلی کی قبر اور اس کی لاش موجود ہیں-
 
image
مغلیہ معاشرے میں بھی فوج ریاست کے سیاسی معاملات میں شامل ہوتی تھی-
 
image
دیگر سلطنتوں اور فوجوں کے برعکس مغل بادشاہ اپنی گُھڑ سوار فوج میں بڑے بڑے ہاتھیوں اور اونٹوں کا استعمال بھی کیا کرتے تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

You don’t have to turn to history books to remember the grandeur of the Mughals for they can be found in our architecture, literature, food and almost anything else. But like most things in history, we only remember bits and pieces, forgetting that history is really in the details. So, let’s take a walk down history to some details about the Mughals that most people don’t know.