روایتی ملازمتوں سے تو ہم سب بخوبی واقف جن میں سے بعض
ملازمتوں سے ہم خود وابستہ ہیں یا پھر ہم اپنے اردگرد رہنے والوں کو ان سے
منسلک دیکھتے ہیں- لیکن دنیا کے چند ممالک میں ایسی انوکھی ملازمتیں یا
پیشہ ورانہ خدمات بھی موجود ہیں جن سے بیشتر افراد ناواقف ہیں- ہمارے آج کے
آرٹیکل میں آپ چند ایسی ہی انوکھی ملازمتوں کے بارے میں جانیں گے-
|
Anniversaries assistant for the Queen of
England
ملکہ الزبتھ کے اسٹاف میں ایسے افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جن کا کام
مخصوص تقاریب کے موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت نامے بھیجنا ہوگا-
ان ملازمتوں کے لیے کامیاب ہونے والے افراد کو بکنگھم پیلس میں ہی رہائش
اختیار کرنا ہوگی- اور ان ملازمین کو ان کی خدمات کے عوض سالانہ 25,675
ڈالر ادا کیے جائیں گے-
|
|
Asparagus reader
لوگوں کو ان کی قسمت اور مستقبل کے بارے میں بتانے والے مختلف حربوں کا
استعمال کرتے ہیں- Jemima Packington ایک ایسی خاتون ہیں جو ہر چیز کی
پیشنگوئی مارچوب (Asparagus) نامی سبزی کی مدد سے کرتی ہیں- یہ خاتون اب تک
متعدد سیاستدانوں کی اموات کے بارے میں بھی پیشنگوئی کرچکی ہیں-
|
|
Tortoise walker
رواں سال کے آغاز میں مین ہٹن کے ایک رہائشی Amanda Green ایک انوکھی
ملازمت کا اشتہار دیا- Amanda کو ایسا شخص درکار تھا جو ان کے پالتو کچھوے
کو روزانہ کچھ وقت کے لیے باہر چہل قدمی کروا سکے- Pet shop کی ایک ملازمہ
Amalia McAlliste یہ انوکھی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور انہیں
اس خدمت کے لیے فی گھنٹہ 10 ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے-
|
|
Smokejumper
یہ دنیا کی ایک خطرناک ملازمت ہے اور اس ملازمت کو اختیار کرنے والے شخص کو
پیراشوٹ کی مدد سے ایسے جنگل کے کنارے پر اترنا ہوتا ہے جس میں آگ لگی ہوئی
اور یقیناً شعلوں سے بچنا انتہائی مشکل کام ہے- یہ ایک ایسا فائر فائٹر
ہوتا ہے جو جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا کام کرتا ہے- اس بہادر ملازم کو
سالانہ 77 ہزار ڈالر ادا کیے جاتے ہیں-
|
|
Worm picker
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی امریکہ میں ایک ایسی ملازمت بھی موجود ہے
جس میں ملازمین کا کام کیڑے پکڑنا ہوتا ہے- یہ کیڑے ایسے علاقوں سے پکڑے
جاتے ہیں جہاں گھاس یا ہریالی بہت زیادہ پائی جاتی ہے- اس کام کے لیے ہر
ملازم کو سالانہ 44 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے- درحقیقت یہ کیڑے
مچھلیوں کے شکار کے لیے چارے کے طور پر کام آتے ہیں-
|
|
Professional apologizer
اگر آپ کے لیے کسی معافی طلب کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے تو پھر آپ کے لیے
جاپان میں ایک ملازمت موجود ہے- جی ہاں جاپان میں کئی ایسی ایجنسیاں کام
کررہی ہیں جو مختلف کمپنیوں کو ایسے افراد مہیا کرتی ہیں جو ان کمپنیوں کی
طرف سے ہی ان کے مختلف گاہکوں سے پیشہ ورانہ طور مختلف امور میں ہونے والی
غلطیوں کی معافی طلب کرتے ہیں- یہ معافی آمنے سامنے بیٹھ کر طلب کی جاتی ہے
اور معافی مانگنے کے عوض انہیں 240 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں-
|
|
Teddy bear surgeon
یہ ایک دلچسپ امریکی ملازمت ہے- امریکہ کئی ایسے سرجن موجود ہیں جو انسانوں
کے بجائے بچوں کے کھلونے ٹیڈی بئیر کا آپریشن کرتے ہیں- دراصل یہ سرجن خراب
حالت میں موجود ٹیڈی بئیر کی ایسی ہی مرمت کرتے ہیں جیسے کوئی دکان نئے
ٹیڈی بئیر تخلیق کرتی ہے- یہ سرجن سالانہ 30 ہزار ڈالر تک کماتے ہیں-
|
|