کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ بولنے کے قابل
ہوتی ہے- لیکن بعض اوقات یہ محاورہ اس وقت غلط ثابت ہوجاتا ہے جب چند
تصاویر اپنے اندر ایک مکمل کہانی چھپائے ہوئے ہوتی ہے اور انہیں دیکھنے
والا چند لمحوں کے لیے تصویر میں دکھائے جانے والے منظر میں کھو جاتا ہے-
چند ایسی ہی دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر آج کے اس آرٹیکل میں بھی پیش کی
جا رہی ہیں-
|
|
دو سالہ چمپینزی صرف 60 دن کے چیتے کے بچے کو فیڈر پلاتے ہوئے- یہ دلچسپ
تصویر بنکاک کے ایک چڑیا گھر کی ہے جو اپنے اندر ایک پوری کہانی سموئے ہوئے
ہے-
|
|
تائیوان کی فوج نیشنل ڈے کی ریہرسل کے دوران frogmen کی مشق کرتے ہوئے- یہ
انوکھی مشق تائی پے کے Chiang Kai-shek میموریل ہال میں کی جارہی ہے-
|
|
یہ رواں سال 28 جنوری کو Shinmoedake آتش فشاں کے پھٹنے کا فضائی منظر ہے
جو کہ Miyazaki اور Kagoshima کے درمیان واقع ہے-
|
|
سوئس Freddy Nock سوئس پہاڑ Corvatsch کے اوپر ایک تار پر چلنے کا مظاہرہ
کر رہے ہیں- اس پہاڑی کی بلندی 9098 فٹ ہے-
|
|
سوئٹرز لینڈ کے فوٹوگرافر Denis Balibouse نے پورے چاند کی ایک رات کے
دوران اس وقت چند تصاویر کھینچی جب وہاں sled dog race ہورہی تھی- یہ تصویر
ایک سوئس پہاڑ اور اس سے ملحقہ سڑک پر کھینچی گئی-
|
|
لبنان کے شہر بیروت میں ملک کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر لبنانی فوج اپنی
منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے- اس تصویر میں فوجی اہلکاروں کو تاروں
پر رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
ارجنٹینا کی نیوی کے ماہر غوطہ خور Rio Limay نامی دریا کا معائنہ کر رہے
ہیں جسے چلی کے ایک آتش فشاں پہاڑ Puyehue-Cordon Caulle سے اٹھنے والی
راکھ نے مکمل طور پر ڈھک رکھا ہے-
|
|
بمبئی کی بندرگاہ پر واقع مچھلیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں ایک سارس مچھلیوں
سے بھرے ایک ٹب سے مچھلی کو اپنی غذا بناتے ہوئے-
|