گزشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی
تصویری جھلکیاں
|
|
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر احتساب عدالت میں پیشی
ہوئے۔
|
|
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے پاکستان کا
دورہ کیا جہاں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد گئے اور اہم شخصیات جن میں
فنکار بھی شامل ہیں سے ملاقاتیں کیں۔
|
|
امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے مختصر دورے پر پاکستان آئے جہاں انھوں
نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی۔
|
|
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی گولڈن جوبلی کے موقعے پر اسلام آباد میں ایک
بڑا جلسہ عام کیا۔
|
|
لاہور میں عروسی ملبوسات پر مبنی فیشن شو منعقد ہوا۔
|
|
پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں دو کشتیاں ٹکرانے کے
باعث حکام کے مطابق 20 سے زیادہ افراد ڈوب گئے۔
|
|
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا
اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے
|
|
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ روکنے سے متعلق
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس منصوبے
کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔ |