پارکنسن (رعشہ) پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟

20 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک)یہ ایک اعصابی مرض ہے جس میں دماغ میں ڈوپامن جو کیمیائی مادہ ہے بنانے والے خلیے خراب ہونے شروع ہوجاتے ہیں چونکہ ڈوپا من جسم کی حرکات اور سکنات کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے ڈوپا من کی کمی کی صورت میں مختلف علامات ظہور پزیر ہوتی ہیں۔اگر چہ پارکنسن کی بیماری ایک پیچیدہ ہے مگر ادویات کے موزوں استعمال سے اس کی علامات کافی حدتک بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ اگرچہ اس بیماری کا مستقل اور دائمی علاج نہیں ہے مگر مناسب دواؤں کے استعمال سے مریض کی بیماری سالہا سال تک کنٹرول رہ سکتی ہے ۔ اس بیماری کو پہلی بار 1817 میں جیمس پارکنسن نے بیان کیا اس لیے اس بیمار ی کا نام ان کے نام کے ساتھ منسوب ہے۔ یہ زیادہ تر 55 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ہوتی ہے۔روز مرہ زندگی کی حرکات اور سکنات کی رفتا ر کا آہستہ ہوجانا ، رعشہ کا پیدا ہونا ،بالخصوص جب جسم کے اعضا ء آرام کی حالت میں ہوں (Resting Tremors) عضلات میں لچک کا ضیاع ، توازن میں دشواری پیش آنا ، پٹھوں میں تناؤچلنے کی رفتار میں کمی چھوٹے چھوٹے قدم گھسیٹ کر رکھنا ، چلتے ہوئے بیٹھنے میں دشواری کا سامنا کرنا مستقل قبض رہنا وغیرہ ۔پارکنسن کی مزید علاماتپارکنسن کی بیماری کے مسلسل بڑھتے رہنے کی وجہ سے مزید علامات ظاہر ہوتی رہتی ہیں جس میں چہرے کے تاثرات میں کمی واقع ہونا ، چہرے کا اتر جانا ، رال کا ٹپکنا ، جسمانی تھکاوٹ ، ہاتھ کی لکھائی کا چھوٹا ہوجانا ، بے خوابی کا شکار ہونا ، نوالہ نگلنے میں پریشانی ہونا ، حافظے کی کمزوری۔اس مرض کی تصدیق کے لیے کوئی لیبارٹری ٹیسٹ دستیاب نہیں ہے ۔پارکنسن کے مرض کی تشخیص نیورو فزیشن مریض کے طبی معائنہ سے کرتے ہیں۔پارکنسن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟پارکنسن کا علاج بنیادی طور پر ادویات اور فزیو تھراپی سے کیا جاتا ہے بیماری کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دوائیوں میں ترمیم ضروری ہے بعض اوقات نیورو سرجری کی بھی ضرورت پڑ جاتی ہے ۔پارکنسن کا علاج ،یاد رکھنے کی چند باتیں٭ اپنی بیماری کے متعلق مکمل اور صحیح معلومات ہونا آپ کے لیے ضروری ہے ۔٭ اپنے نیورو فزیشن کو باقاعدگی سے دکھاتے رہنا چاہئے ۔٭ صحت افزا غذا اور ورزش کا باقاعدہ اہتمام بہت ضروری ہے ۔٭ ورزش جس میں چلنا بھی شامل ہیں باقاعدگی سے کرنا بہت ضروری ہے ۔٭ فزیو تھراپسٹ آپ کے لیے موزوں ورزش تجویز کرسکتے ہیں۔٭ زیادہ سے زیادہ پانی ، سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے قبض میں افاقہ ہوتا ہے ۔٭ پارکنسن میں مبتلا مریضو ں میں قبض کی بیماری عام پائی جاتی ہے کیونکہ پارکنسن کی بیماری میں آنتوں کی حرکت آہستہ ہوجاتی ہے جو عموماً قبض کی وجہ بنتی ہے ۔٭ قبض کی روک تھام کے لیے روزانہ 15/30 منٹ کی ورزش ۔٭ صحت افزا غذا کا استعمال٭ فائبر ڈائیٹ کا استعمال جس میں موٹی گندم کی روٹی، چاول ، دلیہ ، جو ، سبزی اور پھل شامل ہیں ۔٭ روزانہ کم از کم چار سے آٹھ گلاس خاص کر کے صبح نہار منہ نیم گرم پانی کا استعمال قبض کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔٭ اس کے علاوہ اسپغول کا چھلکا بھی قبض کشا ہے ۔پارکنسن کی بیماری میں بے خوابی کی شکایت عام ہے۔ رات میں کئی بار جاگنا ، دوبارہ سونے میں دشواری پیش آنا ، دن کے وقت بار بار نیندآنا ، یہ چیزیں پارکنسن کے مریض میں اکثر پائی جاتی ہیں

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں