بے سبب جو ملا نہیں کرتے
دوست ان کو کہا نہیں کرتے
دل ہمارا بہت ہی نازک ہے
ہم کسی کو خفا نہیں کرتے
وہ اٹھاتے ہیں ٓاج دیواریں
ہم تو ان کو جدا نہیں کرتے
اپنی حد میں رہے سدا ہم تو
اپنی حد سے بڑھا نہیں کرتے
رب کے دربار میں پکڑ ہوگی
حق کسی کا ادا نہیں کرتے
پھر بھی دشمن ہیں وه نواز اپنے
ہم کسی کا برا نہیں کرتے ٓ