Sad Poetry in Urdu - Udaas Shayari, SMS & Status
Sad poetry in urdu expresses deep emotions of pain, heartache, and loneliness through beautiful, heart-touching words. For anyone dealing with lost love, reading deep sad shayari offers instant comfort and peace. Legends like Mirza Ghalib, Jaun Elia, Ahmed Faraz, and Parveen Shakir have written the most painful sad poetry in urdu text that still touches hearts today.
Most Famous Sad Poetry
- LATEST POETRY
- اردو
ایک چہرے سے تھا روشن دلِ ویران ہمارا
وہ جو بچھڑا تو اُجڑنے لگے منظر سارے
جیسے قسمت سے نکل جائے نگہبان ہمارا
اس کی یادوں کے چراغوں سے ابھی تک روشن
رات کے وقت بھی لگتا ہے بیابان ہمارا
ہم نے ہر درد کو خاموشی میں پالا برسوں
لوگ سمجھا کیے آباد ہے ایوان ہمارا
Rafay Ali
گلشن میں برباد ہونا ضروری نہیں
تم حیات ہو میری ازل سے جانم
لیکن ترے لیے غزل لکھنا ضروری نہیں
لکھ بھیجے ہیں کچھ سوال تو نے مجھے
اب ان کا جواب لکھنا ضروری نہیں
غلطیاں کی ہیں تو نے بہت میرے ساتھ
ان کو بھول جانا ضروری نہیں
تم نے کھائی تھیں قسمیں میل نبھانے کی
ان قسموں کو نبھانا ضروری نہیں
دل بھی دے دیا، دستیاب بھی رہتے ہیں اکثر
ہر وقت ملنا ملانا ضروری نہیں
بڑی رسوائی سے محبت نبھا رہا ہوں
ورنہ تم سے جدائی ضروری نہیں
بے وفا تو نہیں ہو، رائے ہے تمہاری
بھری بزم میں فضیحت کرنا ضروری نہیں
تجھ کو پا کے ہی دم لوں گا، ضد ہے ہماری
ضد پر قائم رہنا، زیب، ضروری نہیں
Zohaib sarwar
سنبھال رکھنا میری وفا
ملو گے کب یہ تو بتا دوں
اے بتانے والے دو گا دعا
میری ہے تم سے اک التجا
پکار میری تم نے نہ سنی
دیتا رہا ہوں بہت بار صدا
میری تم بن گئیں ہو ضد
لیکن لگتا تم کرو گی جفا
تم مل جاؤ اگر اے جاناں
کیونکہ میری اسی میں بقاء
اتنا یقیں ہو گیا ہے مجھے زیب
اس محبت کی تم دو گی سزا
Zohaib sarwar
سنتے بھی ہو کے سماعت سے محروم ہو
پہلے تو چلے آتے تھے کسی بہانے سے
اب تو منہ موڑ کے چلے جاتے ہو
کچھ یوں ہی صیح میرے مقدر کا قصور ہے
اب جو آتے بھی ہو اور بغیر ملے چلے جاتے ہو
تم سے مل کر اچھا لگتا تھا زیب
کھبی کھبی بے وفا مقدر کے بہانے یاد آ جاتے ہو Zohaib sarwar
مل جاتی ہے اشیانوں میں پناہ
اپنوں کی تلخیوں کے مارے ہم جیسے
اشیانہ ہی جلا بیٹھے ہیں تو کدھر جاتے ہیں
ادھر تو تھی میرے رقیبوں کی بستیاں
اج کل میرے راز داں اکثر جدھر جاتے ہیں
اک تعنہ اور مارو ہتھوڑے کی ضرورت نہیں
مجھ سے کچے پتھر دو ٹھوکروں ہی میں بکھر جاتے ہیں
جادو ٹونا ہے یا حالات کی ہیں مہربانیاں
کہ جس کو اپنا کہتے ہیں اسی کے دل سے اتر جاتے ہیں
میری مفلسی کھا گئی میری قدر و عزت اور ہنر
حالات کی ذرا سی لغزش سے ہو گیا میں در بدر
حساب والو بتاؤ تو میری ریاضی تو یہ کہتی ہے
غربت کو خلوص سے ضرب دو تو جواب میں صفر اتے ہیں
دن بھر فکر معاش میں در بدر کے ستائے ہم
تھک کے گرتے ہیں تو سوتے نہیں مر جاتے ہیں Toqeer Ahmad
اکثر یادوں میں ستاتا ہے
لوگ تو چلے جاتے ہیں
ہمیں خاموشی میں دفن کر جاتے ہیں
اکثر جانے پہچانے چہرے
اجنبی بن جاتے ہیںبینا تمھیں چاہا خطا نہیں دل کی یہ دل ہمارا تم پہ آیا ہے
بےدرد تمھاری بےدردی نے ہمارا بڑا دل دکھایا ہے
تمھاری بے رخی نےہمیں ہمدم بہت غم دیا ہے
تنہا کیسے رہوں تم بن تم کیوں اکیلا چھوڑ جاتے ہو
بینا تمھیں چاہا.خطا نہیں دل کی یہ دل ہمارا تم پہ آیا ہے
ہماری تکلیف کو سمجھو ہمارے درد کو محسوس کرو
آجاؤ سب چھوڑ کے تم تمھیں ہمارے دل نے بلایا ہےوبصورت لمحے ماضی میں بدل جاتے ہیں
تو اچھے وقت میں بھی رُلا دیتے ہیں Bina
مگر میرے پاؤں میں بیڑیاں خاندانی حرمت کی ہیں۔
دل کو قفس سے آزاد کرتے ہوئے، میرے ستمگر کو یہ خیال نہ رہا،
کہ شاید دل میں محبت کی رمق اب بھی باقی ہے۔
میرے بیزارِ محبت کو گمان ہے میرے دل کے کارآمد ہونے پر،
وار اسی لیے وہ کرتا ہے میرے آرامیدہ ہونے پر۔
ہنر ہے میرا کہ میں نے اس کو اب تک سنوار کر رکھا ہے،
ورنہ یہ زخمی و آزردہ دل کب کا مر چکا ہے۔
Malaika Khan
دل کو مبتلائے غم کر کے مسکرا رہا ہے صنم Ghulam Mujtaba faroqii
اکیلے ہی گزارا کر لیا میں نے
سکوں ملتا نہیں مجھ کو اجالے میں
اندھیروں کو ہی پیارا کر لیا میں نے
اگرچہ زیست مشکل تھی یہ تیرے بن
مگر سب کچھ گوارا کر لیا میں نے
یہ دنیا نفع کی عادی تو ہے لیکن
محبت میں خسارا کر لیا میں نے
جھکا کر سر گریبانِ جنوں میں پھر
عجب دلکش نظارا کر لیا میں نے
مقدر کی اندھیری رات میں گویا
خود اپنے کو ستارا کر لیا میں نے Kesar Khan
اور بدلے میں فقط درد ہی سنبھالا ہے
ہر الزام کی بارش میں اکیلا ہی رہا
میں نے سچ بول کے خود کو ہی اُچھالا ہے
جس کو ہم نے دل و جاں سے بھی عزیز رکھا
اُس نے ہر لمحہ میری مخالفت میں نکالا ہے
ہر گناہ کیا گیا مجھ سے ہی منسوب
میں نے حالات کو خاموشی سے ٹالا ہے
مایوسی نے مجھے توڑ کے دیکھا ہے مگر
میرے حصّے میں فقط صبر کا پیالہ ہے
خواب آنکھوں سے اڑے، نیند بھی روٹھ گئی
اے زندگی، تونے مجھے کس روگ میں ڈالا ہے
سلمانؔ یہ ہنر نہ آتا تو کب کا مر جاتا
میں نے ہر زخم کو راحت میں ڈھالا ہے سید سلمان حیدر نقوی
گیسو غزل کے تھوڑے سنوارے گئے تو ہیں
کھینچا ہے کہکشاؤں نے اپنی طرف ہمیں
لگتے ہیں ہاتھ کتنے ستارے، گئے تو ہیں
جاری تھی جنگ ضد کی خداؤں کے درمیاں
بے وجہ لوگ بیچ میں مارے گئے تو ہیں
سنتے ہیں آج شاہ پہ رغبت عطا کی ہے
ہوتا ہے کیا نصیب، پکارے گئے تو ہیں
دریا سے کتنی پائی ہے دریا دلی کی خُو
کہنے کو بار بار کنارے گئے تو ہیں
لاتا ہے کون دیکھیں ابھی گوہرِ مراد
اک دوڑ ہے کہ سارے کے سارے گئے تو ہیں
دیکھیں رشیدؔ ساتھ نبھاتا ہے کتنا ضبط؟
اپنے خلاف لوگ ابھارے گئے تو ہیں Rasheed Hasrat
کسی حسین انگوٹھی کا نگ بنایا گیا
جھلس کے دور سے رہنے لگے ہیں لوگ سبھی
ہمیں ادب کے لیے جب سے پگ بنایا گیا
عطا جو مجھ کو کیا حق نے، کیا گھٹائیں گے؟
غرض کے سب یہ پجاری ہیں، سگ بنایا گیا
بس ایک اسً کی نظر ہے کہ دیکھے اندر تک
ہزاروں رنگ سے گویا یہ جگ بنایا گیا
یہ کون ہیں کہ لکھیں فیصلہ مقدّر کا
کہ جن کے چہروں پہ چہرہ ہے، ٹھگ بنایا گیا
مرے لہو میں تو شعر و شعور دوڑتا ہے
ہے عشق نبض مری، ضبط (رگ) بنایا گیا
یہ لڑکھڑا کے گریں گے رشیدؔ یاد رہے
کہ خوش خرامی کو بے وجہ ڈگ بنایا گیا Rasheed Hasrat
سبھی نے چھوڑ دیا، بد گمان تھامے رہا
فلک پہ تاروں کی محفل سجی ہوئی تھی کہیں
زمین زادہ کوئی آسمان تھامے رہا
حدود میں وہ مری سلطنت کی آ پہنچا
میں کچھ بھی کر نہ سکا بس کمان تھامے رہا
وہ جانتا تھا کہ بھائی ہیں اس کے قبضہ گیر
وراثتوں میں شکستہ مکان تھامے رہا
لڑائی بھائیوں کے بیچ میں عروج پہ تھی
کلامِ پاک کوئی درمیان تھامے رہا
عروج و پستی و ناکامیوں سے گزرا ہوں
تمام عمر تعلق گٹھان تھامے رہا
ہمیں نماز کی فرصت کہاں ملی ہے کبھی
تھکا نہیں ہے مؤذن اذان تھامے رہا
خطا تھی ماںؔ کی بھگتنا پڑا نتیجہ ہمیں
مزہ لگا ہے تو انسان دھان تھامے رہا
بزرگ کرتے رہے اس کی بارہا تاکید
اُسی کے زیرِ اثر خاندان تھامے رہا
پتہ بتاؤں تمہیں کیا کہ میں ہوں خانہ بدوش
روایتوں کا امیں ہوں، گِدانؔ۱ تھامے رہا
جو کاروبارِ محبت میں منہ کی کھا کے گیا
کما کے دیتی ہے اس کو دکان، تھامے رہا
معافی چاہوں گا آنے میں مجھ کو دیر لگا
میں لوٹ آتا مگر میزبان تھامے رہا
مفاد ہم کو تھا حسرتؔ عزیز، چھوڑ آئے
رہا جو گاؤں سو پیچھے کسان تھامے رہا Rasheed Hasrat
یَک طَرَفہ مُحَبّت کی، اب خَیرات نہیں کرنی۔
تُم چاہو تو، اب یہ اَذِیَّت خَتْم ہی سَمَجھو،
تیرے اِنتِظار میں، اب کوئی رات نہیں کرنی۔
سارے جَھگڑے ہی، یہ میری وَجہ سے تھے،
یہ رَسمِ چاہت بھی، تیرے ساتھ نہیں کرنی۔
اب کی بار تَوبَہ ، پھر کبھی بُھول کر بھی،
دِل لگانے کی، کوئی بھی وَاردات نہیں کرنی۔
چاند تاروں کو توڑنے کی باتیں کیا کرتا تھا،
خوابوں میں بھی خَراب، اب کائِنات نہیں کرنی۔
یَقیناً میں مِٹا ہی دوں گا، سب دِل و دِماغ سے،
زِندگی میں مَزید پیدا، کوئی مُشکِلات نہیں کرنی۔
نہ کوئی شِکوہ رہے گا، نہ کوئی سوال باقی،
مَحفِلوں میں تیرے نام کی سَماعت نہیں کرنی۔
میں نے بَخش دِیا، تُو بھی بَخش دے سَب،
قِیامت میں بھی، تُجھ سے مُلاقات نہیں کرنی۔ Waqas khalid shamas
خاموشیوں میں ڈھل گیا، جو بولتا تھا کبھی
شاید وہ ڈھونڈتا تھا کسی حرفِ وفا کو
چہرے بڑے تدبر سے جو پڑھتا تھا کبھی
صحرا کی طرح دیر تلک پیاسا رہا وہ
بادل کی طرح ٹوٹ کے برسا تھا کبھی
اے تیز ہوا! کچھ تو خبر دے اس کے جنوں کی
تنہا ہی سفرِ شوق پہ نکلا تھا کبھی
اب آخری صفحوں میں کہیں نام ہے اس کا
احباب کی فہرست میں اوّل تھا کبھی
ہاتھوں میں لیے پھرتا ہے چھپا کر کوئی زخم
شیشے کے کھلونوں سے جو بہلتا تھا کبھی
پلٹ پلٹ کے اسے دیکھتی ہیں اب بھی یہ آنکھیں
کچھ دور مجھے چھوڑنے آیا تھا کبھی
اب اس نے بھی دنیا کے سلیقے ہیں سمیٹے
سائے کی رفاقت سے بھی ڈرتا تھا کبھی
ہر ذہن میں اک نقشِ وفا چھوڑ گیا ہے
کہنے کو بڑے شہر میں تنہا تھا کبھی
پہچان سے میری بھی وہ اب منکر ہوا ہے
سلمانؔ جو خط خون سے لکھتا تھا کبھی Salman Naqvi
میرے اندر میرے سوا کوئی دوسرا تک نہیں تھا
میں اپنی ذات کے صحرا میں تنہا چل رہا تھا
میری منزل کا کوئی رستہ دور تک نہیں تھا
بہت چاہا کہ رکھ دوں سر کسی کے شانے پر اک پل
مگر قسمت میں ایسا کوئی شانہ تک نہیں تھا
میرے ہونٹوں پہ ٹھہری تھی فقط خاموش سی ہنسی
میری آنکھوں میں جو گزرا، وہ کسی نے پڑھا تک نہیں تھا
میں اپنے زخم سینے میں لیے پھرتا رہا برسوں
میرا دکھ میرے چہرے سے مگر چھپا تک نہیں تھا
میں خود کو تھام کر بیٹھا رہا ٹوٹا ہوا اندر
میری حالت پہ مجھ سے بڑھ کے کوئی رویا تک نہیں تھا
بہت چہرے تھے میرے گرد، پھر بھی دل اکیلا تھا
ہجومِ شہر میں اپنا کوئی چہرہ تک نہیں تھا
سلمانؔ اپنے ہی سینے سے لپٹ کر رات بھر رویا
میری حالت میرے سوا کوئی سمجھنے والا تک نہیں تھا Salman Naqvi
عمر میں کچھ روانی تو آنے دیتا۔
مُجھے بات کرنے کا ڈھنگ نہ آیا،
زباں پر کچھ روانی تو آنے دیتا۔
وہ مستقبل کے خوب لئیے چلا گیا،
آخر کوئی بات پرانی تو آنے دیتا۔
اگر سچا ہوتا تو صرف باتیں نہ کرتا،
کبھی اپنی کوئی مہربانی تو آنے دیتا۔
یک دم مسکرا کے چلا گیا وہ شخص،
چہرے پہ کچھ حیرانی تو آنے دیتا۔
اسی انتظار میں مجھ سے دیر ہوئی،
" شمس" ،
محبت کی کوئی نشانی تو آنے دیتا۔
Waqas khalid shamas
Sad Poetry in Urdu
When feelings get heavy and hard to explain, a few quiet lines often say what you keep locked inside. Whether it is a broken friendship, silent heartbreak, or a lonely night, these verses catch that tanhai and dard without trying too hard easy to read, copy, and share when words feel short.
Famous Sad Urdu Poets: The Voice of Heartbreak
- Jaun Elia Sad Shayari: The master of lonely nights, deep isolation, and blunt truths about broken relationships.
- Ahmad Faraz Ghazals: The absolute best choices for capturing the slow, lingering pain of separation and goodbyes.
- Parveen Shakir Poetry: Beautifully describes the delicate feel of unrequited love and emotional distance.
- Tehzeeb Hafi & Ali Zaryoun: The modern faces of Urdu poetry, whose short sad verses dominate viral internet feeds daily.
Sad Poetry in Urdu Text 2 Lines for WhatsApp Status
Short sad poetry in Urdu is easy to grab when you want to update a status or caption without writing a whole note. Two lines can carry more weight than a long message, especially on a rough week when seeing similar feelings reminds you that you are not alone.
Copy Paste Collection
When you want a status fast, having sad poetry in Urdu ready to copy saves the hassle of typing in Urdu or fixing spelling and layout. Just pick a line that feels right, copy it, and post it.
User Reviews
WhatsApp status ke liye best sad poetry collection mil jati hai 💔
- Saad , Qatar
this is very intresting poetry and true poet for me thanks for poetry
- manahil ghaffar , multan
روز سوچتا ہوں کہ بھول جاو اسے مگر روز یہ بات بھول جاتا ہوں
- RANA ALI HAIDER , GUJRANWALA







