اجازت دو زرا ہم کو
تمہارے ساتھ چلنا ہے
دل امید کو ہم نے
تمہا رے نام کرنا ہے
جہاں کی ساری یہ خو شیاں
تمہارے نام کرنی ہیں
بچی اپنی یہ چند سانسیں
تمہارے نام کرنی ہیں
بیتے وقت کے خوش پل
تمہارے نام کرنے ہیں
وہ بہتے شبنمی آنسو
تمہارے نام کرنے ہیں
یہ جیتے جاگتے لمحے
تمہارے نام کرنے ہیں
خوشی کے سب رنگیں موسم
تمہارے نام کرنے ہیں
خوشی کی حد نہ ہو گی
کہ جس دن گر تم بھی
زرا اک بار جو کہ دو
تمہارے ساتھ چلنا ہے
(از قلم محمد نور الزمان طیب)