Add Poetry

آپ پر ختم ہوئی سب نے نبوت دیکھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 آپ پر ختم ہوئی سب نے نبوت دیکھی
عرش تا فرش فقط ان کی حکومت دیکھی

کھل گئے مجھ پہ سبھی نور کے اسرار و رموز
"میں نے جن اسم محمدﷺ کی کرامت دیکھی"

تیرے انوار کی بارش ہے یہاں چاروں طرف
سارے نبیوں میں تری شانِ رسالت دیکھی

آپ کا رتبہ ملا بھی تو بہت اعلی ملا
آپ سرکار کی نبیوں نے امامت دیکھی

جب بھی ہونٹوں نے لیا نامِ نبی صلے علی
میں نے آنکھوں سے برستی ہوئی رحمت دیکھی

حوضِ کوثر کا تجھے جام ملے وشمہ
تیرے دل میں محمد ﷺ کی عقیدت دیکھی

Rate it:
Views: 319
01 Nov, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets