معروف اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی کیا کر لی. سوشل میڈیا صارفین نے بغیر سوچے سمجھے ان پر مذہب تبدیل کرنے کے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے.
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ ساحلسمندر پر بیٹھے ہوئے ایک تصویر شئیر کی جس پر لوگوں نے انھیں بہت زیادہ ٹرول کیا. یہاں تک کہ ان کو اور انکے شوہر کو ہندو مذہب کا پیروکار قرار دیا.
تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ’ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے‘۔ اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکا مسلمان ہے البتہ ان کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے. لیکن مدیحہ امام نے مسلمان لڑکے سے شادی کی ہے.
کمنٹ پر مدیحہ امام نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے.