شیف بریانی میں ایسا کیا ڈالتے ہیں جو ہوٹل کی بریانی کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے۔۔۔ جانیئے وہ راز تاکہ آپ بھی بنا سکیں ہوٹل جیسی بریانی گھر میں

image

بریانی کبھی بھی کہیں بھی مل جائے سب ہی کھانا پسند کرتے ہیں کوئی اس کو کھانے سے منع نہیں کرتا کیونکہ یہ ہے ہی اتنی زبردست ڈش۔ جس کا صرف نام ہی کافی ہے بھوک خود بخود لگ جاتی ہے۔ بریانی گھر کی بنی ہوئی بھی مزے دار لگتی ہے لیکن جو مزہ بازار کی بنی بریانی میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔ آج آپ کی آسانی کے لئے ہم آپ کو بتا رہے ہیں مشہور شیف کی بتائی گئی ایسی ٹپ جس کو استعمال کرنے آپ گھر میں بھی بازار جیسی بریانی بنا سکتے ہیں وہ بھی اتنی آسانی سے۔۔

ترکیب:

• سب سے پہلے آپ ان اجزاء کو الگ کرلیں:

ہلدی، دھنیا، ہری مرچیں، پیاز، ٹماٹر، کالی مرچ، لونگ، بادیان کے پھول، دار چینی، زیرہ، کھیوڑہ، جائفل جاوتری، آلو، لیموں، گوشت، ثابت اور پسی ہوئی لال مرچ، ہرا دھنیا، تیز پات، آلو بخارا، ادرک، لہسن، نمک، زردے کا رنگ۔

• چاولوں کو بھگوئیں اور ابالنے رکھ دیں اس میں تھوڑا سا زیرہ اور تین تیز پات ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔

• اب آپ ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بنا لیں۔

• ایک بھگونے میں آئل اور آدھا چمچ زیرہ ڈالیں اور اس کو گرم کرکے گوشت کو ہلکا سا بھون لیں۔

• بیس منٹ بعد جب گوشت ہلکا براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کر الگ رکھ دیں اور اسی آئل میں کٹے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح گلا لیں۔

• پھر توے پر زیرہ، ہلدی، دھنیا، جائفل جاوتری پاوڈر، کالی مرچ، ثابت لال مرچ، لونگ، بادیان کے پھول اور آدھا کٹا ہوا ٹکڑا ادرک ڈال کر بیس منٹ تک ان کو بھون لیں۔

• اب اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں صرف ایک قطرہ کھیوڑہ، آدھا چمچ زردے کا رنگ اور املی کا پیسٹ مکس کرلیں۔

• پھر ان تمام اجزاء کو بھگونے میں ڈالیں اور ادرک لہسن، ٹماٹر اور پیاز کا پیسٹ، گوشت، آلو، لیموں کا رس ڈال کر گوشت کو مصالحے میں بھون لیں تاکہ گریوی اچھی تیار ہو جائے۔

• پھر ایک بڑے بھگونے میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور چاولوں کی ایک تہہ ڈالیں پھر سالن ڈالیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں پھر چاولوں کی تہہ ڈالیں اور سالن ڈالیں پھر تھوڑے سے چاول اور کٹے ہوئے بارک ٹماٹر، تھوڑی سی ادرک، لیموں کٹے ہوئے ڈالیں اور دم لگا دیں۔

• لیجیئے تیار ہے آپ کی زبردست بازار جیسی سپیشل بریانی ۔ تو ان گھر میں ہی بنائیں اور ذائقہ سے مزہ اٹھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Biryani Ko Zaiqedaar Banane Ka Tarika

Biryani Ko Zaiqedaar Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Biryani Ko Zaiqedaar Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.