منفرد اور مزیدار جھینگا بریانی! آج ہی گھر پر بنائیں یہ لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی

image

جھینگا بریانی بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں ½ کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر ان تمام گرم مصالحوں (1 عدد بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی، لانگ 3 عدد، ہری الائچی 2 عدد، ثابت کالی مرچ اور زیرہ ½ چمچ، 2 تیز پتّے) کو اس میں ڈال کر کے 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 چمچ پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر کے ہلکا گولڈن کریں

۔ اب 3 عدد ٹماٹروں کو کاٹ کر یا پیس کر ڈالیں، اسکے بعد 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں

۔ ٹماٹر گُھل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو اس میں 1 کپ دہی اور ½ کپ فرائی پیاز ڈال کر پھر بھونیں

۔ اب آدھا کلو جھینگے اس میں ڈال کر ہلائیں اور 5 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، جب مصالحہ اچھے سے بُھن جائے اور جھینگے پک جائیں تو اس میں اوپر سے 1 چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں

۔ اب ابلے ہوئے چاولوں کی پہلے پرت دیگچی میں لگا کر اس کے اوپر فرائی پیاز ڈال کر چھینگے کے مصالحے کی پرت لگائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر باقی کے چاول بچھا دیں

۔ زردے کا رنگ، فرائی پیاز، دھنیا اور گھی اوپر سے ڈال کر 6 سے 8 منٹ چاولوں کو دم پر رکھ دیں، دھواں آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں

۔ مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے، اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ تناول فرمائی

You May Also Like :
مزید

Easy Prawns Biryani Recipe

Easy Prawns Biryani Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Easy Prawns Biryani Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.