ہوٹل جیسی دال بنائیں گھر میں تو اب ہوٹل بند ہونے کی صورت میں ہوٹل جیسا ذائقہ گھر میں ہی پائیں اور سب کو کھلائیں

image
دال تو آپ گھر میں بناتی ہی رہتی ہو گی ، لیکن اب بنائیں گھر بیٹھے ریسٹورنٹ اسٹائل دال جس کا ذائقہ بھی آپ کو پسند آئے گا اور طریقہ بھی نہایت آسان ہے تو آج ہی بنائیں اور سب کو آج ہی کھلائیں۔

• ایک کپ مونگ کی دال کو اچھی طرح تین سے چار کپ پانی میں بھگو لیں۔

• پتیلی میں تین کپ آئل ڈالیں، اس میں ایک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ میں ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، دو کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکالیں۔

• اب اس میں بھیگی ہوئی مونگ کی دال، ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح پانچ سے آٹھ منٹ تک پکالیں۔

• ہنڈیا میں جوش آنے لگے تو ڈھائی چمچ نمک اور کٹا ہوا آدھی گھنٹی ہرا دھنیا ڈال کر مزید پانچ منٹ تک چلائیں، ساتھ ہی پانی کا آدھا کپ بھی شامل کر کے اس کو تین سے چار منٹ کے لئے ڈھک دیں۔

• کچھ دیر بعد ڈھکن ہٹانے پر آپ کی دال تیار ہوجائے گی، اب اس کو کسی پیالے میں نکال لیں۔

• پین میں دو کپ آئل ڈال کر گرم کریں، اس میں ایک چمچ زیرہ، دو لہسن کے جوے اور ثابت لال مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور اس کو دال کے پیالے میں اوپر سے ڈال دیں۔

• لیجئیے گرما گرم ریسٹورنٹ اسٹائل مونگ تڑکہ دال تیار ہے۔ اس کو کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، کھیرے اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hotel Jaisi Dal Banane Ka Tarika

Hotel Jaisi Dal Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hotel Jaisi Dal Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.