اگر آپ کی بھی استری نیچے سے اتنی کالی ہوگئی ہے اور جب بھی کپڑوں پر استری کرتے ہیں تو اس کے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں تو یقیناً یہ ایک تکلیف دہ بات ہے، ظاہر ہے کپڑوں کی شو بھی خراب ہوتی ہے اور پھر ان کو دھونے میں بھی محنت لگتی ہے، پھر استری کی صاف صفائی کرنا ایک الگ مسئلہ ہے مگر چونکہ آپ استری کا روزمرہ کا استعمال کرتے ہیں تو آج Hamariweb.com میں موجود ہے آپ کے اس مسئلے کا آسان حل۔
کپڑوں پر نشان لگنے سے بچنے کا حل:
استری کے نیچے جو کالے داغ پڑتے ہیں وہ دراصل کپڑوں کے چپک جانے یا تیز استری کے لگنے کی وجہ سے لگتے ہیں یا پھر زیادہ عرصہ اس کی صفائی نہ کی جائے تو کپڑوں پر نشان پڑتے ہیں، جس سے بچنے کا آسان ترین طریقہ اب مارکیٹ میں آپ کے لئے موجود ہے آئرن ریسٹ رسسٹنٹ پیڈ جس کی آن لائن قیمت صرف 175 روپے ہے جوکہ ربڑ کا پیڈ ہوتا ہے جس پر آپ اپننی استری کو رکھیں، یہ نہ چپکے گی اور نہ اس پر کالے داغ پڑیں گے بلکہ استری بھی چمکدار رہے گی اور کپڑوں کی رونق بھی بالکل اصلی جیسی رہے گی۔
اس ربڑ پیڈ پر آپ اپنی ستری کو رکھ دیں، یا اگر کپڑوں پر گرم ستری لگ گئی ہے اور ستری پر نشان لگ گیا ہے تو تھوڑی دیر اس ربڑ پیڈ پر ستری کو رگڑ لیں، آپ دیکھیں گی کہ اتنی آسانی سے استری بھی صاف ہو جائے گی اور اس کو سیٹ کرکے آسانی سے رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔