جلیبی تو آپ بھی کھاتے ہوں گے لیکن اب شگفتہ اعجاز نے بتایا گھر میں جلیبی بنانے کا آسان طریقہ

image

شگفتہ اعجاز جتنی اچھی اداکارہ ہیں اتنی ہی اچھی ماں، بیوی اور گھریلو امور میں ماہر خاتون خانہ بھی ہیں۔ اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے کھانا پکانے کی وڈیوز اپنے پرستاروں کے لئے اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ اس دفعہ انہوں نے گھر میں جلیبی بنائی اور اپنے ناظرین کے لئے اس کی وڈیو بھی لگائی ، ہم آپ کے لئے شگفتہ اعجاز کی بتائی ہوئی جلیبی کی ریسیپی لے کر آئے ہیں جس کو دیکھ کر آپ بھی بازار کی غیر صحت بخش جلیبی کھانے کے بجائے گھر میں ہی صاف ستھری جلیبی بنانے کو ترجیح دیں گے۔

جلیبی کے لئے:

میدہ دو کپ

گھی دو کھانے کے چمچ

دہی 4 کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

زردے کا رنگ چٹکی بھر

شیرے کے لئے:

چینی 3 کپ

پانی 2 کپ

الائچی پاؤڈر یا الائچی آدھا چمچ

لیموں آدھا

ایک پین میں چینی اور پانی ڈال کر شیرہ پکنے کے لئے رکھ دیں، جب چینی گھل جائے تو اس میں الائچی پاؤڈر اور لیموں کا رس ڈال دیں ۔ اس کو گاڑھا ہونے دیں، ایک تار کا شیرہ بنالیں۔

ایک پیالے میں جلیبی بنانے کے اجزاء ملا کر پانی سے گھول لیں ، ایسا گھولیں کہ کوئی گٹھلی نہ رہ جائے۔ بالکل یک جان کر لیں۔ زیادہ پتلا بھی نہ ہو اور زیادہ گاڑھا بھی نہ رکھیں۔ اب اس کو کسی پائپنگ بیگ میں ڈال کر جلیبی بنانے کے لئے سیٹ کر لیں۔ ایک فرائنگ پین یا کڑاہی میں تیل اور گھی مکس کرکے ڈالیں۔ پھر پائپنگ بیگ سے جلیبی بناتے جائیں اور فرائی کرتے جائیں (آنچ میڈیم لو رکھی جائے گی)، بن جائیں توشیرے میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد نکال لیں۔ مزیدار جلیبی تیار ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Jalebi Banane Ka Tarika

Jalebi Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Jalebi Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.