لال بیگوں سے جان چھڑانے کے لئے گھر کے تمام کونوں وغیرہ میں بورک پاؤڈر ڈالیں اس سے لال بیگ نہیں آئیں گے بصورت دیگربورک پاؤڈر میں درج ذیل اجزاء شامل کرکے آزمائیں ۔
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
آٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
خشک دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
بورک پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ملا کر تمام اجزاء کو مکس کریں اور جیسے آٹا گوندھتے ہیں گوندھ لیں ۔
اب اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں ۔
ان گولیوں گو اُن جگہوں پر ڈال دیں جہاں سے لال بیگ آتے جاتے ہوں ۔
آٹھ سے دس مہینے بعد دوبارہ تازہ گولیاں بنا کر ڈالیں ۔