گرمی آئی تو مکھیوں کی مصیبت آئی ۔۔ 10 منٹ میں مکھیوں کو بھگانے کا ایسا طریقہ کہ مکھیاں بھوکی مرجائیں گی، لیکن گھر میں نظر نہیں آئیں گی

image

گرمیوں میں ہر طرف مکھیوں کی بھرمار ہو جاتی ہے اور پھر اگر بارش ہو جائے تو اس میں ہر طرح کے اڑتے پتھنگے بھی تنگ کرنے آ جاتے ہیں اور مکھیوں کو تو جیسے موقع مل جاتا ہے گھومنے پھرنے کا جو نہ صرف کھانے پینے چیزوں پر آ کر بیٹھ جاتی ہیں بلکہ گھر کے ہر کونے، کچن، کھڑکیوں یہاں تک کہ سیڑھیوں میں بھی آ جاتی ہیں۔ ان کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن کسی حد تک گھر سے بھگانے کے لیے طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ آپ بھی اگر ان مکھیوں سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ یہ نسخہ بھی آ زما لیجیے۔

ٹپ :

٭ ایک کیلے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اس کو پیالے میں رکھ لیں۔ اب اس میں آدھا گلاس نیم گرم پانی ڈال دیجیے۔

٭ برتن دھونے والا صابن لیجیے اور اس کو کرش کرکے کیلے والے پیالے میں ڈال دیں۔

٭ اس میں 3 سے 4 چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر ایسی جگہ رکھ دیجیے جہاں مکھیاں زیادہ آتی ہیں اور اگر ہر کونے میں رکھنا چاہیں تو ایسا بھی کرسکتی ہیں۔

٭ یہاں کیلا کھانے کے چکر میں مکھیاں آئیں گی، لیکن صابن کے کیمیکل کی وجہ سے چپک کر مر جائیں گی اور سیب کے سرکے کی خوشبو سے مکھیاں بھاگ بھاگ کر اس پیالے کی جانب آئیں گی۔ لیجیے گھر میں سستا طریقہ مکھیوں کو بھگانے کے لیے کتنا کارآمد ہے۔ آپ بھی آزمالیجیے۔

You May Also Like :
مزید

Kele Se Makkhi Bhagane Ka Tarika

Kele Se Makkhi Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kele Se Makkhi Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.