کیا آپ مائیکرو ویو کی ان جادوئی ٹپس کے بارے میں جانتے ہیں؟ تو اب کھانا گرم کرنے کے علاوہ بھی کرے یہ آپ کی بھرپور مدد

image

مائیکرو ویوو اوون عموماً گھروں میں جلد کھانا گرم کرنے اور بیکنگ آئٹمز کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی مائیکرو اون کے استعمالات ہیں جو آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ہوسکتا ہے آپ کی بھی روزمرہ کی مشکل ان ٹپس سے آسان ہو جائے۔

ٹپس:

لہسن کا چھلکا اتاریں

لہسن کا چھلکا اتارنے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے تو لہسن کو مائیکرو اون میں کچھ دیر رکھ کر نکالیں اور فوری اس کا چھلکا اتار لیں یہ بہت آسان ہے اب گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہوجائے گا۔

لیموں اور مالٹوں کا رس

لیموں اور مالٹوں کا رس جلدی سے نکالنا چاہتی ہیں تو ایک سے دو سیکنڈ ان کو مائیکرو اون میں رکھ کر گرم کریں بس پھر آپ ان کا رس نکالیں اتنی آسانی اور جلدی سے نکل آئے گا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔

ڈرائی فروٹس

ڈرائی فروٹس جیسے بادام اور پستوں کا چھلکا جلد اتارنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے بھی اپنے اوون کو نہ بھولیں اور ڈرائی فروٹس کو اوون میں رکھ دیں کچھ دیر بعد ان کو نکال لیں جب ان کا چھلکا اتاریں گی تو آپ کا کام آسان ہوجائے گا۔

پیاز کاٹنے میں آسانی

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنے والے آنسوؤں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ پیاز کے پہلے چھلکے کو اتار کر اس کو اوون میں رکھ دیں پھر کچھ دیر بعد آپ اس پیاز کو نکال لیں جب آپ اس پیاز کو کاٹیں گی تو آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔

جھاگ والی چائے یا کافی

زیادہ جھاگ والی چائے یا کافی پینا چاہتے ہیں تو دودھ کو کسی ایسے ڈھکن بند برتن میں رکھیں اور اس کو ہلائیں تاکہ جھاگ بن جائے اور فوری اس کو اوون میں رکھ دیں تاکہ جھاگ مذید پھول جائے لیجئیے آسان سی ایسی ٹپس جن کو استعمال کرکے آپ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Microwave Oven Tricks

Microwave Oven Tricks - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Microwave Oven Tricks. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.