جلی ہوئی پتیلی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جو بچائے آپ کا وقت اور کرے ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان

image

سردیوں کے موسم میں اکثر گھروں میں مختلف میٹھے پکوان لازمی بنتے ہیں جس میں سب سے زیادہ گاجر کا حلوہ بنایا جاتا ہے۔ اور ان تمام پکوان کو بنانے کے بعد جب نظر برتنوں کی طرف پڑتی ہے تو دیکھ کر ڈر لگ جاتا ہے کیونکہ پتیلیوں کے پیندے جل کر کالے ہو جاتے ہیں اور کچھ پر تو اتنی زیادہ کائی آ جاتی ہے کہ وہ جم کر برتنوں میں چپک جاتی ہے اور رگڑ رگڑ کر ہاتھ تھک جاتے ہیں مگر وہ صاف نہیں ہوتی ہے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوتا ہے تو اس آسان ٹپ کو استعمال کریں اور برتنوں کو رگڑے بغیر صاف ستھرا اور چمکدار بنائیں۔

ٹپ

*ایک کپ پانی کو گرم کریں اور ابال آنے پر اس میں ایک ٹکڑا پھٹکری کا ڈال کر جوش دے لیں.

* پھر اس میں دو چمچ میٹھا سوڈا، ایک چمچ سرکہ، دو چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ برتن دھونے والا ڈیٹرجنٹ مکس کرلیں ۔

* اب اس پانی کو جلے ہوئے برتنوں پر لگائیں اور کپڑا پھیر دیں، آپ دیکھیں گی کہ رگڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور جمی ہوئی گندگی بھی آسانی سے صاف ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Pan Saaf Karne Asan Tarika

Pan Saaf Karne Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pan Saaf Karne Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.