سردی میں موزے سے آنے والی بدبو کو ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیں جس کے بعد پورے دن بھی جوتے میں موزے کا استعمال کریں گے تو بھی بدبو نہیں آئے گی

image

بچے ہوں یا بڑے سردی کے موسم میں موزے پہن کر رکھتے ہیں تاکہ سردی سے بچ سکیں اور پاؤں بھی صاف رہیں لیکن اس کی وجہ سے ہمارے پاؤں اور موزوں میں بدبو ہوجاتی ہے جو برداشت نہیں ہوتی ایسی حالت میں سانس لینا بھی کسی تکلیف سے کم نہیں ہوتا۔ کیونکہ مستقل موزے اور جوتے پہننے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے اور پاؤں میں پسینہ آتا ہے جو اندر ہی اندر خشک ہو جاتا ہے جو کہ بدبو کا باعث بنتا ہے۔ آپ بھی اس مسئلے کو دور کرنے کے لئے بتائی گئی اس ٹپ کو استعمال کریں اور پائیں ایسا فائدہ جو آپ کو بھی موزوں کی بدبو سے بچا سکتا ہے۔

ٹپ :

٭ موزے پہننے سے قبل ان میں تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو پہن لیں ۔

٭ صرف موزوں میں ہی نہیں بلکہ اپنے جوتوں میں بھی ان دونوں اجزاء کو ڈال کر چھوڑ دیں اور پہن لیں کیونکہ یہ دونوں اجزاء میں کیمیائی خواص پائے جاتے ہیں جوکہ الکلائن، میگنیشیئم، سیلیکون اور موائسچرائزنگ اثرات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے موزوں اور جوتوں کی وجہ سے آنے والی بدبو کو کنٹرول کرنے اور پاؤں کی جلد کو پسینے سے خراب ہونے بچاتے ہیں۔

ڈاکٹر بلقیس نے بھی پاؤں کی بدبو اور پسینے کو کنٹرول کرنا کا آسان طریقہ بتایا ہے ۔ آپ بھی جانیں:

ٹپ :

٭ موزے پہننے سے پہلے لیموں کا چھلکا پاؤں میں رگڑ لیں اس سے پسینہ بھی نہیں آئے گا اور آپ کے موزوں میں بھی بدبو نہیں آئے گی۔

٭ جب آپ موزے اتار لیں تو رائی کے پانی میں پاؤں کو ڈبو لیں تاکہ آپ کی جلد بھی نرم و ملائم رہے اور بدبو بھی نہ آئے۔

You May Also Like :
مزید

Socks Ki Smell Khatam Karne Ka Tarika

Socks Ki Smell Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Socks Ki Smell Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.