پرانی کار اِز بیک (پارٹ ٹو)

ہماری کار کے چار سو اس قدر چرچے تھے،،،جیسے وہ ارشد چائے والا ہو،،،
یا پھر ایسی مرغی ہو ،،،جس کا اپنا پولٹری فارم ہو،،،
ہم جہاں سے گزرتے تھے لوگ ہماری طرف اشارے کرکے ایک دوسرے کو
بتاتے تھے،،،اب ہمیں یہ علم نہیں کہ وہ کانوں کو کیوں ہاتھ لگاتے تھے،،،
بہرحال یہ شکر ہے کوئی گندے اشارے نہیں کرتے تھے،،،،،مگر،،،،،،ان کی
آنکھوں میں ہم نے اپنے لیے لہو اترتے دیکھا تھا،،،خیر ہمیں کسی سے
کیا لینا دینا تھا،،،

جو مرضی مزاجِ یار میں آئے
ہم سا ہو کوئی تو سامنے آئے
ورنہ
ہماری بلا سے بھاڑ میں جائے

ہماری گاڑی میں کئی ایک چیزیں با لکل فالتو تھیں،،،ہمیں سمجھ میں،،،
نہیں آرہا تھا کہ وہ کیونکر ہیں،،،
جیسے ساتھ ہی ڈرائیونگ سیٹ کے ،،،اک عدد سیٹ تھی،،،ہماری پرانی
کار میں ہمارے علاوہ کوئی بھی بیٹھنے کو تیار نہ تھا،،،اسی لیے ہمیں
اس سیٹ کے ضیاع کا بہت سا دکھ تھا،،

ہم نے وہ سیٹ نکال کر اپنے بیڈ روم،،،یا،،،ڈرائنگ روم،،،یا،،،سٹنگ روم کا،،،،
صوفہ بنا لیا تھا،،ورنہ ہر کوئی ہمارے اکلوتے شاہی بیڈ پر آکر بیٹھ جاتا تھا،،،
اک دن ہمارے پڑوسی نے کہا،،،
بھائی!! گھر کو لاک لگاکر جایا کرو،،،،ہوا کے جھونکے سے ہی کھل جاتا ہے
اک دن ہم سمجھے کہ آپ گھر پر ہو،،،کیونکہ گھر سے اچھی خاصی بدبو
آرہی تھی،،،مگر جب ہم اندر آئے تو تین چار چوہے آپ کے بیڈ پر ریسلنگ کر
رہے تھے،،،

ہم نے اس کی بات سنی ان سنی کردی،،،پھر بھی ہم نے یہ کہہ دیا،،،کیاکہا؟؟
چوہے؟؟؟،،،،! وہ تنک کر بولے،،،نہیں اور کیا آپ کے بیڈ پر کترینا کیف ڈانس
کرے گی،،،
ہم سمجھ گئے،،، اسے کسی نے بتا دیا ہے کہ ہمیں کیٹی کے خواب آتے
ہیں،،،یہ جل رہا ہے،،،جلنے دو،،،کیا پتا اسے بھی ہمارے خواب آتے ہوں،،،

خیر چھوڑئیے،،،،،!!!
ہماری گاڑی میں ہارن خوامخوا لگا ہوا تھا،،،اس کی آواز کا رعب اتنا تھا،،،،کہ
کئی کلومیٹر پہلے ہر جن و انس سائیڈ ہو جاتا تھا،،،
بس سب سے اچھی بات اس کی پچھلی سیٹ تھی،،،اب ہم نے اپنا تکیہ،،چادر
لحاف،،،سب کچھ گاڑی میں رکھ چھوڑا تھا،،،
جہاں یہ معصوم تھک کے خراب ہو جاتی تھی،،،ہم وہیں رات گزار لیتے تھے،،
اِٹ اِز مائی موبائل بیڈ روم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1263445 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.