کچھ یوں ہوا

سامنے دیوار پر لگے کیلنڈر کو دیکھ کر یک دم حیرت ہوئی،،آج سال کا آخری
دن ہے؟؟،،،، کتنی جلدی گزر گیا یہ سال،،،پتا ہی نا چلا،،،
وقت اچھا ہو یا برا،،،گزر ہی جاتا ہے،،،یہ الگ بات کہ برا وقت جب گزر رہا
ہو کتنی تکلیف دیتا ہے،،،روندھ کے رکھ دیتا ہے،،،

زندگی کا ہر سال بہت کچھ اپنے ساتھ لاتا ہے،،،ہر اک کو کچھ نہ کچھ،،،
ضرور دے کر جاتا ہے،،،دکھ درد،،،کچھ کٹھی میٹھی یادیں،،،بہت سی
خوشیاں،،،

کچھ ایسے پل جو ہمیشہ لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں،،،ہوا کے
جھونکے کی طرح آتے ہیں یادوں کے دریچے کھول دیتے ہیں،،،

کسی آنگن میں نئے پھول کھلے،،،تو کسی آنگن کا ہرا بھرا توانا درخت،،،جو
زمانے کی گرم سرد سے بچانے کے لیے سب پر سایہ کیے ہوئے تھا،،،یک دم
مرجھاگیا،،،اس کی سایے نے سب کو سمیٹ رکھا تھا،،،سایے کے اٹھتے ہی
آنگن ہی نارہا،،،سب بکھر رہا،،،

کوئی بہت آگے نکل گیا،،،کوئی ماہ و سال کے گرداب میں پھنس کر سب
سے پیچھے رہ گیا،،،کسی نے اپنی ناکامی کا الزام رواں سال پر رکھ دیا،،،یہ
سال ہی برا ہے،،،کچھ اچھا نہیں ہوا اس میں۔۔
جیسے ٢٠١٧ء کے شروع میں‘‘نیا سال کیسا ہوگا‘‘،،،پیش گوئی ہوئی کہ
‘‘یہ سال بہت بھاری ہوگا‘‘،،،
پھر اس پورے سال چاہے کسی کے کاروبار میں نقصان ہوا ہو،،،کسی کو
طلاق ہوئی،،،منگنی ٹوٹی،،،ایکسیڈنٹ ہوا،،،کوئی فیل ہوا،،،یہی سننے کو
ملا،،،واقعی یہ سال بہت بھاری ہے،،،بہت مشکل وقت ہے،،،
پر یہ سب خوشی غمی،،،دکھ تکلیف،،،مشکلات و پریشانیاں تو زندگی کا
حصہ ہیں،،،اور ہر سال یہی کچھ ہوتا ہے،،،پھر ٢٠١٧ءبھاری کیسے؟؟؟؟،،،!!

کچھ ایسے لوگ ملے،،،جو زندگی کا حصہ بن کے رہ گئے،،،ان کی باتیں
یادیں ہمیشہ کے لیے ذہن سے چمٹ گئی ہو جیسے،،،نکالےنہ نکلے،،،،
کچھ نئے خواب،،،آرزوؤں نے سر اٹھائے،،،
زندگی بھر پور مکمل نظر آئی،،،سال ایسے گزرا،،،کہ پتا ہی نہ چلا،،،واقعی

بہت سے خدا سے،،،خود سے،،،اپنوں سے کئے گئے وعدے،،،جن میں سے
کچھ پورے ہو گئے،،،بہت سے ادھورے ہی رہے۔۔
کچھ چھوٹی چھوٹی ان کہی شکایتیں،،،شکوے ،،،بد گمانیاں جو رشتوں
کو کھوکھلا کر رہی ہیں،،،
اک دوسرے پر اعتماد اور اپنے رشتوں پر یقین رکھ کر ان وجوہات کو ختم
کرنا ہے جو رشتے کو کمزور کر رہی ہیں،،،کہیں دوریاں مقدر نہ بن جائیں،،،!

خدا کرے،،،نیا سال سب کے لیے خوشیاں لائے،،،اور ہمارے ملک کو فتنہ
پرورلوگوں سے بچائے۔۔۔۔۔۔۔

Mini
About the Author: Mini Read More Articles by Mini: 57 Articles with 52285 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.