صحت اور اس سے جڑے مسائل

صحت کے معاملے میں ہر کوئی سنجیدہ ہوتا ہے کیونکہ صحت ہر ایک کو عزیزہے۔ چاہتے ہوئے بھی اور کبھی کبھی نا چاہتے ہوئے بھی انسان کو اپنی صحت کی فکر لاحق رہتی ھی ہیں۔ کہتے ہیں کے صحت کی اہمیت بیماری میں پتہ چلتی ہے۔مگر پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہیں جہاں پہلے ھی بیماریوں کے انبار موجود ہیں اور ھم کب کس بیماری میں مبتلہ ہو جائے یہ بھی پتا نہیں چلتا اور اوپر سے ھماری گورنمنٹ بھی بجٹ کا سب سے کم حصہ صحت پر مختص کرتی ہیں۔اور جب عوام خود علاج کروانے کے لیے ہسپتال کا رخ کرتی ہے تو ان پر کیا گزرتی ہے ان سب سے مڈل کلاس اور غریب طبقہ واقف ہے۔صحت بنانے اور صحت کے حاصل کرنے کے لیے بھی بے تحاشا پیسہ در کار ہے۔ صھت بنانے کے لیے جو ناقص غذا موجود ہے اس سے کون نہیں واقف۔ خاص طور پر بڑے شہروں میں ملاوٹ سے پاک کوئی سبزی، پھل مل جائے تو غنیمت حتٰٰی کے گوشت بھی سوچ سوچ کر استعمال کرنا پڑتا ہے اور باہر کے کھانوں کے نقصانات سے بھی ھم خوب واقف ہیں مگر مجبور ہیں اور اب تو یہی لگتا ہے کہ یہ مجبوریاں آخرت تک ہمارے ساتھ رہے گی۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Tooba
About the Author: Tooba Read More Articles by Tooba: 14 Articles with 15901 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.