جتنی بڑی ہوگی بیماری
اتنا مہنگا ہوگا علاج
یہ قول نہیں ہے بلکہ یہ تلخ حقیقت ہے۔ ہم جیسا مڈل کلاس طبقہ خدا سے یہی
دعا کرتے ہیں کہ وہ ھمیں بیماریوں سے دور رکھے کیونکہ اگر ہم کسی بڑی
بیماری میں مبتلہ ہوگئے تو علاج کے پیسے کہاں سے لائے گے۔
اور سب سے زیادہ پریشانی ان لوگوں کو لاحق ھے جن کا تعلق رورل علاقوں سے
ہیں وہاں تو علاج کرنے والے ادارے بھی موجود نہیں۔ اور بلخصوص وہ علاج
کروانے بھی لگے تو وہ پیسے کہاں سے لائے گے جو ٹریٹمنٹ کے لیے درکار ہیں۔
ایک معقول رقم کمانے والا انسان اس قابل کہاں کے وہ بڑی بیماریوں جیسے کہ
کنسر، ہیپاٹیٹس کا مہنگا علاج کر واسکے۔ جہاں دو وقت کی روٹی کمانے کے لے
پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں وہاں مہنگا علاج تو ناممکن ھی لگتاہے۔
|