زرداری عمران سانجھے کی ہنڈیا سنجرا نی و مانڈوی !!

ن لیگ کا ایک نعرہ اِزـنالاء آف اِن کرپشن المُلک

سیاست میں ہر چیز ممکن ہے کچھ بھی نہ ممکن نہیں ہے ہمارے یہاں تو سیاست کی بنیاد ہی اِس ممکن اور نا ممکن پر قا ئم ہے اور شائد ہمیشہ ہی ہمارے سیاست اور سیاستدان ممکن کو نا ممکن اور ناممکن کو ممکن بنا نے میں ہی لگے رہیں کیو ں کہ اِنہوں نے پچھلے ستر سالوں سے یہی سیکھا ہے تب ہی اِن کی سیاست اِس سے آگے نہیں جا سکی ہے اِس طرح اِنہوں نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے اور اپنے اُلٹے سیدھے ذاتی اور سیاسی مقاصد حا صل کئے ہیں۔

اَب اِس میں کو ئی دورا ئے نہیں ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کی توقعات کے عین مطابق حیران کُن کامیابی اورجبکہ حکمران جماعت کی اُمید کے برخلاف منہ کھاتی شکست کا سامنا کرناپڑاہے یوں ایک بار پھر یہی خیال کیا جارہاہے کہ نوازشریف کی نااہلی اور سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کی نا کامی کے بعد نوازشریف کا سیاسی باب کچھ نہیں تو تھوڑے عرصے کے لئے ضرور بند ہوگیاہے مگر پھر بھی ہماری مُلکی سیاست میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتاہے کبھی نہ کبھی جلد یا دیر نوازشریف کے حوالے سے کچھ نیا اور انوکھاہوسکتا ہے۔

بہر کیف ،آج اگر مُملکت پاکستان میں سیاست اُصولوں کی بنیا د پر چل رہی ہوتی تو اِس میں جمہوریت اور آمریت کی عمروں میں کم چھوٹا ئی بڑا ئی نہ ہوتی بلکہ اِن کی عمروں میں زمین آسمان کا واضح فرق ہوتا جیسا کہ دنیا کی دیگر اقوام اور ممالک میں(جہاں کہیں کسی وجہ سے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر آمریت پروان چڑھی) ہے وہاں جمہوریت آمریت کی نسبت کئی گنا زیادہ بڑی ہے مگر بدقسمتی سے مملکتِ خداداد پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کی عمروں میں بہت کم فرق نظرآتا ہے۔

اَب کو ئی کچھ بھی کہے مگر اِس حقیقت سے تو کم از کم کو ئی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ جب سِول حکمران اپنے زعم میں حد سے بڑھ جا ئیں، خود کو بادشاہ اور اور اداروں کی خود بے تو قیری کرنے لگیں اور عوام کی اِن کی نظروں میں حیثیت کیڑے مکوڑوں جیسی ہو جا ئے تو پھر اِنہیں نکیل دینے کے لئے ہر دفعہ آمرکو آمریت کا ڈنڈا ہا تھ میں اُٹھا ئے میدان میں آنا ہی پڑتا ہے یقین جا نئیے کہ مُلک کے غرب عوام کو ہر مرتبہ سول جمہوری حکمران سے زیادہ آمر کی حکمرا نی میں ریلیف ملے ہیں۔

جبکہ سول حکمران جمہوریت کی دیوی کی پوجا پاٹ میں لگ کر عوام کو مہنگا ئی اور بھوک و افلاس کی چکی میں پیستا رہتاہے اور عوام کو ریلیف دینا بھول جاتا ہے اِس لئے درحقیقت مُلک پاکستان کے غریب عوام سول حکمران سے زیادہ آمر کی آمریت کو زیادہ پسند کرتے ہیں کیو ں کہ آمر روپے کے بارہ آنے غریب پر خرچ کرتا ہے تو بچاہوا مُلکی امور میں لگاتا ہے اِس کے برعکس سول حکمران پورا کا پورا روپیہ خود ہی ہڑپ کرلیتے ہیں یہ نہ عوام پر کچھ لگا تے ہیں اور نہ مُلک پر خرچ کرتے ہیں جیسے سا بق وزیراعظم نوازشریف اینڈ فیملی کو ہیں جنہوں نے اپنے تینوں ادوار میں مُلک اور قوم کی ترقی اور خوش حالی کا زیادہ تر بجٹ اپنے اللے تللے میں لگایااور دل کھول کر آف شور کمپنیاں بنائی اور اَب جب قا نو ن کی گرفت میں آئے اور نااہل قرار دے کر نکالے گئے ہیں تو چیختے پھر رہیں کہ ’’ مجھے کیوں نکالا؟‘‘ اور اَب’’ مجھے کیوں ہرایا؟‘‘ اور اُوپر سے اپنی نااہلی اور ہارپر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کو مورودِ الزام ٹھیرا کراسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف محاذ آرا ئی پر نکل کھڑے ہوئے ہیں اِس صورتِ حال میں بالخصوص نوازشریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ،اور ن لیگ والوں کا اپنی سُبکی دور کرنے اور مٹانے کے لئے اپنا نعرہ’’ اِز نا لاء اِن آف کرپشن المُلک‘‘ یعنی کہ مُلک میں لاء(قا نون )نہیں کرپشن محبوب ہے‘‘ یہ بنا لیا ہے ۔

بہر حال ، اِسے بھی ہمارے اہلیانِ سیاست کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ بہت کم لوگوں میں حُسن سیرت کااتنا جوہر ہوتا ہے کہ وہ بڑی بولی پر بھی نہ بکیں‘‘ ہاں سیاست کا ہر لمحہ نیا اوراور ہر نئے وقت کو ما ضی کا حصہ بنتے بھی دیر نہیں لگی ہے سیاست کا کلیہ اِس پربھی قا ئم ہے کہ آج کے دوست کل کے دُشمن اور کل کے دُشمن آج کے دوست بن جا نے میں بھی دیر نہیں لگتی ہے۔

ہمیں اِس سے انکار نہیں کرنا چاہئے کہ سرزمینِ پاکستان میں ایسے بہت سے مفروضے روزانہ قدم قدم پر سچ ہوتے اور حقیقت میں بدلتے نظر آتے ہیں جس کی ایک سادہ اور قریبی مثال عمران اور زرداری کا سینیٹ الیکشن میں اتحادی بننا ہما رے سا منے ہے جبکہ کچھ دِنوں پہلے تک اِن دونوں کی کثرت سے عوامی اجتماعات اور دیگر مقامات پر کی جا نے والی سیاسی زبان درازی بھی ہے جِسے ٹی وی چینلز پر سُن کر اور اِن کے ایک دوسرے کے خلاف دیئے جا نے والے بیانات اخبارات میں پڑھ کر ایسا لگتا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے لئے جیسی زبانیں استعمال کی ہیں اور کرتے رہتے ہیں اَب چاہئے کچھ بھی ہو جائے سورج مشرق کے بجا ئے مغرب نکلے اور آسمان زمین پر بھی آن پڑے توبھی یہ کبھی کسی نقطے پر ایک نہیں ہوں گے چونکہ سیاست میں ہرہفتہ ، ہر دن اور ہر گھنٹہ ایک نیا موڑ لئے ہو ئے آتا ہے سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب میں نہ صرف سرزمینِ پاکستان کے باسیوں نے دیکھا بلکہ دنیا نے بھی جان لیا اور سمجھ لیا کہ سیاست مگر بالخصوص پاکستا نی سیاست میں کبھی بھی اور کہیں بھی کچھ بھی اَنہو نی ہوسکتی ہے ۔

تا ہم چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں زرداری ، عمران کا اتحادکا میا ب ہوگیاجس کے بعدجہاں تاریخ میں پہلی بار ایوان بالا کی سربراہی بلوچستان کو مل گئی تو وہیں بلوچستان کے عوا م کی احساس محرومی بھی بڑی حد تک کم اور ختم ہو ئی ہے۔

اِدھر سینیٹ الیکشن کا تاریخ ساز نتیجہ آیا تو اُدھر ن لیگ ا ور اِس کے اتحادیوں کے چہرے اُترے تووہیں اُن کی زبا نیں بھی کا ن کترنے والی قینچی اور زہریلے نشتر سے زیادہ تیز چلنے لگی، سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کلیجہ چھیلتے جملوں اور اپنے سخت ترین لب ولہجے اور روندھی ہوئی آواز میں کہا کہ ’’ آج ثابت ہوا بالادست قوتیں پارلیمنٹ سے زیادہ طاقتور ہیں،ایوان کو منڈی بنا دیا، بھٹو، بے نظیر ،پارلیمنٹ ہارگئے ،ہاؤس کا منہ کالا کردیا،یہاں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے ‘‘مگر پھر بھی یہ اِسی ایوان میں آئیں گے بے شرم کی بات ہے کچھ تو حیاء ہوتی ہے کچھ شرم ہوتی ہے اور اِسی طرح محمود اچکزئی نے بھی مرچیں چبا نے والے انداز سے کہا کہ’’ صادق سنجرانی قبول نہیں،بلوچستان کے سینیٹ ارکان شفافیت سے منتخب نہیں ہوئے ،لیڈرایجاد کرنے کا تماشابند ہوچا ہئے اور ہم جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی آخری جنگ ہار گئے ہیں‘‘ اورن لیگ کے نومنتخب صدر شہباز شریف نے کہا کہ’’ زرداری اور نیازی ایک ہو بھی جا ئیں تو ایک ہم سے بھا ری نہیں ہوسکتے ہیں‘‘ شہزادی شریفاں(نوازشریف اور شہباز شریف) کی بیٹی اور بھتیجی مریم نواز نے صادق سنجرا نی اور سلیم ما نڈوی والا کی کامیا بیوں پر ٹوئٹ پیظام میں ا نتہائی جلے کٹے لہجے اظہار خیال کیا کہ’’ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں بدترین شکست ہو ئی ، زراعوام کے سا منے تو آؤ، زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے‘‘اِسی طرح سینیٹ الیکشن میں بالترتیب مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور طلال چوہدری نے بھی اپنے اپنے روایتی لب ولہجے سے عمران زرداری کے اتحاد کی جیت پر کھل کر زہر اگلا اور اپنے دل کی بھڑاس نکالی ۔

آج زرداری و عمران اتحاد کی سینیٹ انتخاب میں کامیا بی پر الزام تراشیاں کرنے والے ن لیگ والے اپنا محاسبہ اور احتساب کریں اَب قبل اِس کے کہ اگلے متوقعہ عام انتخابات میں عوام اِن کا محاسبہ کرے ابھی موقع ہے کہ نواز شریف اور اِن کے حواری اداروں اور بالخصوص عدلیہ اور فوج و اسٹیپلشمنٹ کے کردار پر سوالیہ نشان لگا نے سے پہلے ما ضی میں بھی جھانکیں کہ اِن کی نرسری بھی تو فوج و اسٹیپلشمنٹ اور عدلیہ کے ہاتھوں پروان چڑھی ہے آج جویہ اتنے بڑے قدآوار درخت بن کر اپنے ہی محسنوں(اداروں) کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں سوچیں کہ آج یہ کس منہ سے یہ اداروں کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں؟ اپنے لئے میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھوتو نہ کریں۔

یہ کہنا اور سوچنا کسی حد تک درست ثابت ہوسکتا ہے کہ سینیٹ انتخاب میں زرداری اور عمران کسی کے کہنے یا اشارے پرایک دوسرے کے قریب آئے ہوں مگر یہ بھی تو ما ننا ہی پڑے گا کہ سینیٹ الیکشن میں دونوں نشتوں سے ن لیگ کو پوری قوت سے ہرا نے کا عزم و اعلان کرنے والے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے اپنے کئے کو عملی جا مہ پہنا نے کے لئے پی پی پی سے گٹھ جوڑکیا اور پھر زرداری عمران سا نجھے کی ہنڈیا صادق سنجرا نی اورسلیم مانڈوی والا کی آمیزش یا تڑکے سے تیار ہو گئی ہے اَب جس پر ن لیگ اور اِس کے اتحادیوں کی بددعائیں نما تنقیدجاری ہے یہ کہہ رہے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ زرداری عمران سا نجھے کی ہنڈیا سنجرا نی چوراہے پر کب پھوٹتی ہے؟ ابھی ن لیگ کے سینٹ الیکشن کے بعدسینے میں لگی شکست کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو ئی ہے شائداَب یہ آگ اگلے پانچوں سالوں میں بھی ٹھنڈی نہ ہو مگر اتنا ہے کہ سینیٹ میں اتحادی جماعتوں پی پی پی اور پی ٹی آئی والوں کو آئندہ ن لیگ کی طرف سے اکثر معاملات پر با ئی کا ٹ اور واک آوٹ کرنے سے بہت معاملات میں ٹف ٹائم ملے گادیکھتے ہیں کہ اَب زرداری اور عمران اِس امتحان میں کتنے کا میاب ہوتے ہیں؟ اور اپنا اتحاد کب تک برقرار رکھ کر سینیٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کو اِن کے عہدوں پر باہم متحد و منظم رہ کر قا ئم رکھ سکیں گے؟اور آ پس کے اختلافات اور سیاسی معاملات کو اپنی سیاسی بصارت و بصیرت ، آگاہی، مصالحت پسندی اور افہام و تفہیم سے کا م لیتے ہوئے عفووودرگزر سے نبھائیں گے؟۔

تو آئیں اِس کا انتظار ہم بھی کرتے ہیں اور آپ بھی کریں کیو نکہ مزاج اور سیاسی تدبر اور فہم وفراست میں زرداری اور عمران کی سوچوں اور فیصلوں میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر پھر بھی دُعا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو برداشت کریں اور آگے بڑھیں اور ن لیگ کے اِس خدشے اور خیال کو پوری قوت سے رد کردیں کے عمران اور زرداری زیادہ دیر تک ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971830 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.