اَب ضد نہیں مگر یہ ضرورمان جا ئیں کہ بیشک یہاں کوئی بھی
پارسانہیں ہے سترسالوں میں کس حکمران نے مُلک اور قوم کو کیا دے دیاہے؟
بھاڑ میں جا ئے ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام الناس تک نہ پہنچ پا ئیں جس
میں اشرافیہ کا طبقہ بلیک عینک لگا کر عوامی مسائل کا حل ٹھنڈے کمروں میں
بیٹھ کر نکالنے کی کوشش کرے اورباہر نکل کر میڈیا کو بریفنگ دیں ایسی
بریکنگ نیوز سے خالی پیٹ والے عوام کا کیا لینا دینا جو بغیر نتیجہ اور
بغیر تحقیق کئے رینکنگ کے لئے چلا ئی جائے،اُمت کے بے شمار لوگ ایسے ہیں جن
کے ماتھے پر سیاہ دھبہ تو بہت بڑا ہے حلیئے سے اسلام اور ایمان کے ٹھیکدار
نظر آئیں مگر اِن کے دل دغابازی کے دلدل میں دھنسے ہو ئے ہیں دنیا کی تاریخ
ایسے حالات اور واقعات سے بھری پڑی ہے جِسے مذہبی پنڈتوں نے اِنسا نوں کا
استحصال کیا اورہمارے یہاں تو ایسے افراد کی تعداد ہر زما نے میں نمک کے
مقا بلے میں آٹے جتنی رہی ہے مگر افسوس ہے کہ اسلا می جمہوریہ پاکستان میں
اِن لوگوں نے نہ اسلام کو اِس کی روح کے مطابق پروان چڑھایا اور نہ جمہوریت
کی بیل کو پھلنے پھولنے دیا اسلام کی بات کی جا ئے تو جمہوریت کا رونا شروع
کردیاجاتاہے اگر جمہوریت کو بے لگام کرنے اور اِس کے ثمرات عوام الناس تک
پہنچا نے کا چکہ گھومایا جا ئے توپھر اسلام کی بے توقیری کے سوال اُٹھنے
شروع ہوجاتے ہیں سترسالوں سے سرزمین پاکستان میں جمہوریت ، جمہوریت کرتے
آمریت آن دھمکتی ہے اور اسلام ، اسلام کرتے انتہا پسند بے لگام ہو جاتے
ہیں۔
یہاں یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ہم سترسالوں میں اپنے مُلک پاکستان
میں جمہوریت اور اسلام کے ملاپ سے کو ئی ایسی راہ متعین نہیں کرسکے ہیں جو
جمہوریت اور اسلام دونوں کے چیلوں کے لئے پسندید ہو آج جس کا نتیجہ یہ
سامنے ہے کہ جمہوریت کی اپنی راہ ہے اور اسلام کے ما ننے والے اسلام سے
زیادہ اپنی مرضی کی راہ پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے اِن میں عدم برداشت کا
عنصر عروج پر پہنچ گیاہے اور جمہوریت والے میں نہ مانو ں کی ضد پر اڑے ہوئے
ہیں دونوں کا یہ رویہ تصادم کی جانب بڑھنے کو ہے۔دونوں نے ایک دوسرے کو
کبھی مصالحتاََ تو اکثر مجبوراََ قبول کرنے کی کوشش ضرور کی ہے مگر دائمی
طور پر دونوں ہی ایک دوسرے کو ماننے کو تیار کبھی بھی نظر نہیں آئے ہیں یہ
بات درست ہے کہ کبھی دونوں نے ایک دوسرے کو خود قریب آنے کا موقعہ بھی تو
فراہم نہیں کیا ہے کہ کبھی دونوں جانب سے پائیدار یکجہتی کا مظاہرہ سا منے
آتا۔
بہر حال، جمہوریت، آمریت ، اسلام اور بریکنگ نیوز چاروں نے ہمیشہ (کچھ لے
دے کر) مخصوص مافیا اور رندوں اور درندوں کے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہے جبکہ
آمروں نے صرف جمہوریت کا نعرہ لگا نے والوں کا ہی قلع قمع نہیں کیا ہے بلکہ
ہر اقسام کے مافیا ، رندوں، درندوں،لٹھ برداروں، قلم و قرطاس کے بے لگاموں
کا بھی احتساب کرکے مُلک کو اپنی مرضی سے ہمیشہ چالانا چاہاہے جس سے ہر
لمحہ مُلک میں بریکنگ نیوز کا نہ رکنے والا سلسلہ چلتا ہے یہ ٹھیک ہے کہ
آمر کو سول حاکم آنے کی دعوت دیتے ہیں جیسے کہ سول حکمران اِن دِنوں کررہے
ہیں جب پاکستان میں سول اشرافیہ ایک مافیا بن جاتا ہے تو آمر نکیل ہا تھ
میں لیئے آگے بڑھتا ہے پھر سارے سول حکمران اور اِن کے چیلے بغلیں جھانکتے
پھر تے ہیں ایسا منظر عنقریب پھر دہرا یا جا نے والا ہے جب سول حکمران آگے
ہو ں گے اور آمراِن کے پیچھے اِنہیں پکڑنے کو بھاگ رہاہوگا۔
پاکستان میں جمہوریت ایک خواب اور آمریت ایک حقیقت ہے، ایسا حکمرانوں اور
سیاستدانوں نے ہی بنایاہے اکثر مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ جمہوریت کی چاشنی
خود سیاستدانوں کو آپس میں ایک دوسرے سے دور کردیتی ہے اور پھر خود ہی
جمہوریت مٹھی میں بند ریت کی طرح پھسل کر آمریت کی چھلنی سے ہوتے ہوئے کچھ
اِدھر تو کچھ اُدھرقید ہوجاتی ہے آج بھی اگر ہمارے سِول حکمران اور بے لگام
سیاستدان اداروں کے درمیان ٹکراو کی فضا برقرار رکھیں گے تو عنقریب جمہوری
چڑیا کے پَر کا ٹ دیئے جا ئیں گے اور اِسے صیاد قید کرکے رکھ لے گا تب سِوا
ئے پچھتاوے اور کفِ افسوس کہ کسی کے ہاتھ او ر خا لی دامن میں دو آنسو بھی
نہیں آئیں گے۔اکثر ہم میں سے بہت سے لوگ یہی سوچ کررہ جاتے ہیں کہ ستر
سالوں سے جمہوریت ، آمریت اور اسلام کی کھینچا تی میں مُلک اور قوم کا
کتنافائدہ ہوا ہے تو جواب صفر درصفر کے سِوا کچھ نہیں نکلا ہے اگر زیادہ
سوچ کر اِس کا جواب ابھی بہتر نہ آیا تو پھر ہمیں اپنے قیام سے لے کر آج تک
اپنا کڑا احتساب کرنا ہوگا ورنہ ہم مزید ایک صدی اپنا آپ تلاش کرنے اور پھر
اِسے سُدھار نے میں لگا نے کے بعد بھی وہیں کھڑے کے کھڑے رہیں گے آج ہم
جہاں کھڑے ہیں ۔
کیا ہم پوری طرح آزاد ہیں؟ اگر آزاد ہیں تو ہمیں بھی ایسی ہی آزادی ابھی تک
کیوں نہیں ملی ہے ؟ جو دنیا کی ہم سے پہلے اور بعد والی آزاد اقوام کو حاصل
ہے، یہ کو ئی آزادی نہیں ہے کہ ایک کمرے میں چار افراد ہیں اور چاروں کمرے
میں گھوم پھر رہے ہیں، آزادی تو یہ ہے کہ چار وں افراد کو آزادی سے بنیادی
حقوق میسر ہوں، قانون کا احترام اور عدلیہ کا وقار برابراور یکساں چاروں
پرلاگو ہو،اگر سگنل توڑے اور قانون کا غلط استعمال کوئی کرے تو قانون
فوراََ حرکت میں آئے اور قانون توڑنے والے کا بلاتفریق احتساب ہوجیسا کہ
دنیا کی دیگر آزاد اقوام میں ہوتا ہے، ایسا نہ ہو کہ جمہوریت میں ووٹرز کے
ووٹ سے اقتدار کی مسندِ اعلیٰ پر کوئی قدم رنجا فرما نے والا زعم میں خدا
ہی بن بیٹھے ،آف شور کمپنیاں بنا ئے اوراقا مہ رکھے جس پریہ گمان غالب رہے
کہ اقتدار چونکہ عوام کے ووٹ سے ملا ہے اورمجھے عوامی مینڈیٹ حاصل ہے تو کو
ئی کچھ نہ پوچھے، کوئی کچھ نہ دیکھے ، نہ کو ئی روک ٹوک کرے اِس لئے کہ
جِسے اقتدار کی کرسی پر عوام کے ووٹ کی طاقت سے بیٹھایا گیاہے اِسے عوامی
مینڈیٹ حاصل ہے تو یہ جمہوریت کی اُوٹ سے جو جی میں آئے کرتا پھرے قانون و
عدلیہ اور سیکیورٹی کے ادارے اِسے اِس کی غیر قانونی حرکتوں اورٹیکس چوری
سمیت بددیانتی کے اعمال پر بھی حرکت میں نہ آئیں مگر جب مُلکی آئین اور
دستور کے مطابق ایسا قو می چور قا نون کی گرفت میں آئے اور بریکنگ نیو ز کا
حصہ بنے تو پھر جمہوریت ، جمہوریت ، ووٹ اور ووٹ کے تقدس کی پامالی کا رونہ
روئے اور گلے پھاڑ پھاڑ کر ’’ مجھے کیوں نکالا؟‘‘ اور ’’ مجھے کیوں
ہرایا؟‘‘ کا معصومیت سے نعرہ بلند کرے تو یہ بھی تو کسی مہذب دنیا میں نہیں
ہوتا ہے اور اِس پر سینہ جوڑی یہ کہ عوام کو عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف
اُکسا کر عدلیہ اور اداروں کو بھاشن دیئے جا ئیں کے اداروں کو اپنے حدود
میں رہ کر اپنا کام کرناچاہئے حدود سے تجاوز کرنے سے بگاڑ پیداہوتاہے مگر
جب اداروں کو یہ درس دینے والے خود اداروں کو اپنی مرضی سے چلائیں اور
استعمال کرتے ہوئے تمام حدود قیود پارکرجا ئیں تو پھر ؟ جب کو ئی اِن کی
گرفت کرکے نااہل قرار دے دے تو پھر یہ پاگل ہو جائیں اور جمہوریت کو اسلام
کے ساتھ نتھی کردیں اور عوام کو اُکسا کر سڑکوں پر لے آئیں اور دعویٰ کریں
کہ ہم تو اِس طرح آمریت کے خلاف صف آرا ہیں دہت تیرے کی ۔(ختم شُد) |