دوائی کے حصول کے لئے رُلتا مریض اور میڈیکل سٹورز کی ہڑتال

 میڈیکل سٹورمالکان اور ہول سیلرز کی ہڑتال کا سلسلہ تادم تحریر جاری ہے ،عوام شدید مشکلات کا شکارہوچکے ہیں جبکہ چند مقامات پر کھلے سٹور ادویات کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں اِن میں سے کئی ایک کے پاس انتہائی اہم اور ضروری ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریض درد اور تکلیف میں کراہتے ہوئے اپنے گھر کی راہ لینے پر مجبور ہیں ، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچویں روز بھی اکثریتی سٹورپر ہڑتال جاری رہی جس کی بنا پر شہر اور گرد و نواح میں اکثر میڈیکل سٹورز بند رہے مریض ادویات کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے جبکہ میڈیکل سٹورمالکان کی جانب سے بڑااحتجاجی دھرنا کیمپ تحصیل روڈ اوکاڑہ پر لگایا گیا ہے جہاں شرکاء ڈرگ ایکٹ 2017میں ترمیم کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہیں اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی ہوتا رہا اگرچہ اِکا دُکا میڈیکل سٹورنے ہڑتال ختم کرتے ہوئے اپنے سٹور کھولے جہاں پر ادویات خریدنے والوں کا بے پناہ رش ہوجانے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار مریض بنا دوائی خریدے مایوس گھروں کو لوٹ گئے قارئین کرام کبھی ڈاکٹرز اور نرسزکی ہڑتال اور کبھی میڈیکل سٹور مالکان کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کیاا نسانی جانوں سے کھیلنے کا یہ انتہائی ناقابل برداشت سلسلہ نہ ہے ؟؟؟انسانی جان کی اہمیت کے بارے دین اسلام نے جو تعلیمات دیں کیا ہم دولت کمانے اور اپنے مفادات کے حصول میں بھُلا نہیں بیٹھے ؟ڈرگ ایکٹ 2017ہے کیا مختصر سا یہاں بیان کردوں جس کی بنا پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل سٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل سٹور میں گندگی پر بھی سزا اورنئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے اور بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔میڈیکل سٹور کی چیکنگ ٹیموں سے عدم تعاون، غیر معیار ی دوا کی برآمدگی، کوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی، مطلوبہ ٹمپریچر نہ ہونے پر کیمسٹ کے خلاف ناقابل ضمانت FIRاور لائسنس کی معطلی کی سزائیں بھی رکھی گئیں۔ فارما انڈسٹری اور میڈیکل سٹورز کی تمام تنظیموں نے اس ڈرگ ایکٹ کو کالا قانون قراردیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے پنجاب کیمسٹ کونسل اور پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن و دیگر تنظیموں کو موقف ہے کہ پنجاب کابینہ کی طرف سے منظورشدہ ترمیمی بل پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اُن سے مشور ہ تک کرنا گوارا نہیں کیا گیالہذا اس قانون کو ختم کر کے ڈرگ ایکٹ 1976کو نافذ کرے ۔ بات یہاں مریضوں کی تکلیف اور اُس درد کی ہے جو اُنھیں ادویات کی فوری فراہمی نہ ہونے سے برداشت کرنا پڑ رہی ہے اُنھیں اِ س کی کوئی پرواہ نہیں کہ کون یہاں کیا کررہا ہے کس کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے ؟حکومت کا فرض اولین ہے کہ عوام کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بھر پور اقدامات کرے خاص طور پر انسانی جانوں کے حوالے سے قائم اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا مناسب انتظام ہو، میڈیکل سٹور کھولنے کے لئے مطلوبہ لائسنس کا مالک کے پاس ہونا ضروری ہے جبکہ وطن عزیز میں یہ عام دیکھنے کو ملتا ہے کہ لائسنس کسی سے خریدا جاتا ہے اور میڈیکل سٹور کو چلانے والا کوئی اور ہوتا ہے بلکہ سٹور کے ملازمین کی بھی واجبی سے تعلیم ہوتی ہے جنہیں ادویات کے نام تک بھی پڑھنے نہیں آتے جس کی بنا پر بارہا یہ دیکھنے کو بھی ملا ہے کہ ڈاکٹر کی لکھی بیماری کی دوائی بعض دفعہ کسی اور بیماری کی سٹور ملازمین دے دیتے ہیں سادہ لوح اَن پڑھ شخص یہ ادویات استعمال بھی کر جاتے ہیں گزشتہ دنوں کی میڈیکل سٹور کی ہڑتال پر عوامی حلقوں کی جانب سے یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ حکومت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آئے روز ہڑتال کا حل نکالتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور کی طرح میڈیکل سٹوروں کا قیام بھی فوری عمل میں لائے جہاں سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے ٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 133685 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.