پاکستان زندہ باد - پاک فوج پائندہ باد

میں صبح جب اُٹھاتوسوچا کے آج کچھ لکھوں کیونکہ کچھ دنوں سے میں کچھ لوگوں کو پاک فوج کے خلاف بولتے دیکھ رہا،سن رہا اور بردیشت کر رہاتھا۔لیکن کیا ہے کہ لوگ ذہنی غلام بن کر رہ گئے ہیں ایک نااہل شخص کے لیے نا صرف پاک فوج کو بلکہ دوسرے اداروں کو بھی نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ہمارے ملٹری ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے اداروں کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے کسی بھی ملک کی فوج کا مضبوط ہونا قوم کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے۔ایک انگریزابراہم لنکن کاکہناہے کہ’’ جوقوم اپنی فوج کی قدربھول جاتی ہے ناکامی اُس قوم کا مقدربنتی ہے‘‘ جن ممالک کی فوج مضبوط نہیں اُن کا حال آپ کے سامنے ہے فلسطین،شام،افغانستان بد حالی کا شکار ہیں ۔میرے پاکستانیوں یہ بات بھی یاد رکھیئے پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے کل میری اک پوسٹ پے اک کمینٹ آیا کہ فوج کا کام بس سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے وہ ملک کے ہر پہلو میں نمایاں نظر آتے ہیں کیونکہ میری فوج اپنا کام فرض سمجھ کے کرتے قرض سمجھ کے نہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ کو یاد ہو گا کہ ملک کے اندر ناگہانی صورتِ حال میں آپ کو فوج ہی نظر آتی ہر طرف خواہ وہ بارشی طوفان ہو یا سیلاب یہاں تک کہ مردم شماری کرواتے ہوے بھی لاہور میں تین فوجی شہید ہوئے ہم احسان فراموش قوم کیسے بن سکتے ہیں کیسے بھول سکتے ہیں پاک فوج کی قربانیوں کو،آج امریکہ جیسے (Super Power)ممالک ڈرتے ہیں پاکستان کی فوج سے،پاک فوج سے محبت کا جذبہ چند لوگوں کے علاوہ پورے پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا، سڑک پے جتنی بار بھی میں نے فوج کا دستہ گزرتا دیکھاتو بچے ،نوجوان اور بوڑھوں کو پاک فوج کو سلام کر کے فخر محسوس کرتے دیکھا۔میری فوج کے جوان تنخواہ کے لیئے فوج جوائن نہیں کرتے بلکہ شہادت کو اپنا مقدر بنانا چاہتے ہیں شہادت توموت کو مار کے نئی زندگی جینے کا نام ہے ــــقرآن کا فیصلہ ہے․ ’’شہید زندہ ہے ‘‘ یہ جذبہ ہے میری فوج کے جوانوں کا۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکامیت میں ڈکٹیٹرشپ کا بہت زیادہ ہاتھ رہاہے،چاہے پھر وہ مذہبی جماعتوں کے ذریعے سے ہو یا سیاسی پارٹیوں کے ذریعے ۔پاکستان کی تاریخ میں پاک فوج کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کہ ملٹری ڈیپارٹمنٹ حکومت اور دوسرے اداروں پہ بھی حاوی رہتا ہے، پاکستان کی تاریخ میں تقریباً32سال فوجی حکومت رہی ہے ،اور آج بھی حکومت اور دوسرے ادارے فوج کی مداخلت کے ڈر سے خائف ہیں۔پاکستان کی تاریخ اُٹھا کے دیکھ لیں تو یہ حقیقت ہے کہ قیامِ پاکستان کے وقت پاکستان کی حالت انتہائی مخدوش تھی، اور اس کے مقابلے میں بھارت ہر طرح سے مضبوط تھااُس وقت بھی بااثر لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو اس کے ملٹری اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا،تو آج آپ موازنہ کر لیں کہ ہماری فوج مضبوط ہے اور کسی بھی ملک میں ہمت نہیں کے وہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے،اسی لیئے تو ہم اپنی فوج کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتے پاکستان کے عوام دل و جان سے چاہتی ہے پاک فوج کو، ان کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

Muhammad Hashir Malik
About the Author: Muhammad Hashir Malik Read More Articles by Muhammad Hashir Malik: 2 Articles with 1838 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.