|
PakWheels.com اب کئی سالوں سے آٹو موبائل صنعت میں سروے کے لیے صف اول میں
ہے؛ یہ صارفین کی رائے اکٹھی کر رہا ہے اور آٹو سیکٹر کو رحجانات کی پیش
بینی کرنے اور مقامی صارفین کے رویے اور مختلف برانڈز کے بارے میں ان کی
سوچ کے بارے میں جاننے میں مدد دے رہا ہے۔ 2017ء میں PakWheels.com نے ایک
مرتبہ پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے تعاون سے آٹو موبائل
انڈسٹری سروے کیا۔ ملک بھر سے کل 19,155 جوابات جمع کیے گئے جو اسے اپنی
قسم کے نمایاں ترین سرویز میں سے ایک بنا رہے ہیں۔
مجموعی طور پر سروے دو اہم حصوں میں تقسیم ہے۔ پہلے حصے میں کاروں کے
صارفین سے اپنی خریداری ترجیحات، اپنی گاڑیوں کے بارے میں رائے، اپنے
ترجیحی برانڈ اور ان عوامل کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے جو ان کے
لیے گاڑی خریدنے کے لیے اہم تھے۔ دوسرے حصے میں ایسے ہی سوالات موٹر سائیکل
صارفین سے کیے گئے تھے۔
سروے کے مطابق 35 فیصد مقامی مارکیٹ پر ٹویوٹا کا غلبہ ہے، 28 فیصد سوزوکی،
27 فیصد ہونڈا جبکہ 11 فیصد باقی آٹوموٹو برانڈز کے پاس ہے۔ اگر ہم ان
اعداد و شمار کا تقابل پچھلے سرویز سے کریں تو فرق کافی حیران کن ہے۔ گزشتہ
سروے میں سوزوکی 33 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سرفہرست تھا، ٹویوٹا 31 فیصد
کے ساتھ تھا، ہونڈا کے پاس 25 فیصد مارکیٹ تھی جبکہ 11 فیصد پر دیگر برانڈز
کا غلبہ تھا۔ جہاں تک موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ کا تعلق ہے تو اس پر ہونڈا
چھایا ہوا ہے۔ 56 فیصد مارکیٹ پر ہونڈا کا غلبہ ہے جبکہ یاماہا 7 فیصد
مارکیٹ شیئر رکھتا ہے اور سوزوکی 6 فیصد جبکہ روڈ پرنس 3 فیصد مارکیٹ شیئر
کا حامل ہے اور 28 فیصد موٹر سائیکل مارکیٹ پر دیگر برانڈز کا قبضہ ہے۔
|
|
سروے کے مطابق 74 فیصد جوابات دینے والوں نے کہا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس
رکھتے ہیں اور 19 فیصد نے کہا کہ ان کے پاس نہیں ہے، جبکہ 5 فیصد نے بتایا
کہ ان کے لائسنس کی میعاد پوری ہو چکی ہے اور 2 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کا
لائسنس کھو چکا ہے۔ 21 سال سے کم عمر جواب دینے والوں میں 60 فیصد کے پاس
لائسنس نہیں ہے۔ آگے بڑھیں تو 58 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ انہوں نے
استعمال شدہ گاڑی خریدی، جبکہ 38 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالکل نئی
کار خریدی۔ 63 فیصد موٹر سائیکل سواروں/مالکان نے کہا کہ انہوں نے نئی موٹر
سائیکل خریدی، جبکہ 33 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ انہوں نے استعمال
شدہ موٹر سائیکل لی۔
|
|
کل جواب دینے والوں میں سے 75 فیصد نے کہا کہ انہوں نے گاڑی خریدنے پر 20
لاکھ روپے سے کم خرچ کیے۔ اور اب 2017ء آٹو سروے کے نتائج کا تقابل پچھلے
آٹو انڈسٹری سروے سے کریں تو نتیجہ حوصلہ افزاء ہے۔ گزشتہ سروے میں 20 لاکھ
روپے سے کم قیمت کی گاڑی خریدنے کا انتخاب کرنے والے عوام 81 فیصد تھے۔ اور
جہاں تک موٹر سائیکل صارفین/مالکان کا تعلق ہے تو 82 فیصد صارفین/مالکان نے
کہا کہ انہوں نے موٹر سائیکل خریدنے پر 100,000 روپے سے کم رقم خرچ کی۔ یہ
ظاہر کرتا ہے کہ 70cc موٹر سائیکل کا شعبہ اب بھی مارکیٹ پر غالب ہے اور
تیزی سے آگے بھی بڑھ رہا ہے۔
|
|
کاروں اور موٹر سائیکل دونوں کے صارفین نے گاڑی خریدنے ہوئے کارکردگی اور
حفاظتی خصوصیات کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ یہ بلاشبہ حوصلہ افزاء نتیجہ
ہے اگر ہم اس کا تقابل پچھلے سروے سے کریں کہ جب کار مالکان نے گاڑی خریدتے
ہوئے حفاظتی خصوصیات کو سب سے کم اہمیت دی تھی۔ مزید برآں، سروے کے مطابق
20 فیصد نے کہا کہ انہوں نے گاڑی کار فائنانسنگ کے ذریعے خریدی، جبکہ 28
فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ ان کے پاس کار انشورنس ہے۔ گزشتہ آٹو سروے
میں تمام جواب دینے والوں میں سے 25 فیصد نے کہا تھا کہ ان کے پاس کار
انشورنس ہے۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کار انشورنس کا
انتخاب کر رہے ہیں۔
جوابات کو جمع کرنے کے بعد مختلف آٹو موبائل اداروں کو متعلقہ زمروں میں
فاتح قرار دیا گیا جیسا کہ موٹر آئلز، انشورنس کمپنیاں، کار ٹریکنگ کمپنیاں،
ٹائر بنانے والے، بیٹری ساز ادارے اور ریڈیو چینلز وغیرہ۔
یہ ان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور آٹوموٹو برانڈز کی فہرست ہے جو
PakWheels.com 2017ء آٹو موبائل سروے کے مطابق فاتحین کے طور پر ابھرے۔
سال کی بہترین کار:
ہونڈا سوک
|
|
سال کی بہترین موٹر سائیکل:
یاماہا YBR 125G
|
|
جیتنے والے دیگر برانڈز اور ادارے درج ذیل
ہیں:
سب سے مشہور فیول کمپنی: PSO (گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں دونوں کے صارفین نے
PSO کے حق میں جوابات دیے)
|
|
سب سے مشہور مقامی کار ٹائر کمپنی:
General Tyres
|
|
سب سے مشہور رائیڈ ہیلنگ سروس:
Careem
|
|
سب سے مشہور بینکconventional):
Bank Alfalah
|
|
سب سے مشہور کار ٹریکنگ کمپنی:
TPL Trakker
|
|
سب سے مشہور موٹر بائیک انجن آئل کمپنی:
Caltex
|
|
PakWheels.com تمام فاتحین کو مبارکباد دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ مستقبل
میں اپنے آٹوموبائل انڈسٹری سرویز کے ساتھ آٹو انڈسٹری کے بارے میں
مزید حقائق سامنے لائے گا۔
مکمل رپورٹ اور اعزازات جیتنے والوں کی مکمل فہرست کے لیے درج ذیل لنک پر
کلک کیجیے:
PakWheels.com آٹوموبائل
انڈسٹری سروے 2017ء رپورٹ اور ایوارڈز |