موجودہ حالات میں سامراجی قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا ضروری ہے

اس وقت عالمی سامراجی ایجنسیوں اور ان کے سہولت کاروں کی طرف سے پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ پیدا کر رکھی ہے، اس مقصد کے لئے وہ سوشل میڈیا کو بھر پور طور پہ استعمال کر کے پاکستان کے بارے میں مایوس کن خبریں پھیلا رہے ہیں اور افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پرو پیگنڈا کر رہے ہیں۔۔۔کچھ عناصر جن کا تعلق سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مخصوص مکاتب فکر سے ہے باقاعدہ سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ بے شعوری یا جہالت یا اپنے ذاتی سیاسی و مالی مفادات کی وجہ سے ان کے اس پرو پیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔۔۔آپ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے یا مذہبی جماعت سے، آپ لبرل ہیں یا غیر لبرل ، آپ طالب علم ہیں یا ملازم، صحافی ہیں یامصنف آپ کا تعلق کسی بھی شعبے یا ادارے سے ہے آپ کی یہ قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس طرح کے حالات میں اپنے باہمی نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ملک کی حفاظت کو اہمیت دیں۔۔۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ملک میں موجودہ نظام کے ہرا دارے میں یقیناً خامیاں موجود ہیں۔۔اداروں کے کردار پہ ہزاروں سوال اٹھائے جا سکتے ہیں۔۔۔۔لیکن کیا یہ اس کے لئے موزوں وقت ہے؟ جب ملک چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے۔۔۔دشمن ہر سطح پہ اسے کمزور کر کے منتشر کرنے کی تگ ودو میں ہے۔۔۔ہمیں شعور کے ساتھ اپنے طرز عمل پہ غور کرنا چاہئے اور اپنے ملک کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہئے۔۔۔اپنی افواج پہ کیچڑ اچھالنے سے ہم خود اپنے آپ کو کمزور کرنے کا باعث بنیں گے۔۔۔۔کیونکہ پاکستانی فوج نہیں ہو گی تو کو ئی دوسری فوج آ جائے گی۔۔۔اور سوچئے جب کوئی دوسری فوج آئے گی تو وہ ہمارا حشر عراق، لیبیا، شام،فلسطین اور افغانستان کی طرح ہی کرے گی۔۔کیا ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری بہنوں بیٹیوں ، ماؤں اور بیٹوں کے ساتھ وہی کچھ ہو جو ان عرب ممالک میں ہم آئے روز میڈیا میں دیکھتے ہیں؟؟؟؟۔۔ہمارے معاشرے میں جو عناصر’’ فسادی ‘‘کا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔اور ملک کو سول وار کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔۔ان کا نام نہاد لبرل ازم اور نام نہاد جمہوریت پسندی اور نام نہاد انسانی حقوق کی ڈرامہ بازی اس وقت کہیں کی نہ رہے گی۔۔۔جب یہ ملک ہی نہ رہا۔۔۔کیونکہ جب وطن سلامت رہے گا تو یہ سب کچھ رہے گا۔۔۔۔لہذا بحیثیت پاکستانی یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان وطن دشمن فسادیوں کی سازشوں اور ہتھکنڈوں خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔۔۔ہر سطح پہ، ہر فورم پہ ان کی طرف سے پھیلائی جانے والی شیطانی مہم کو ناکام بنائیں۔۔۔۔اپنے بچوں کو اپنے وطن کا وفادار بنائیں۔۔۔۔وطن ہو گا تو نظام بھی بدلا جا سکتا ہے، جمہوریت کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔قانون و عدل کی بھی حکمرانی قائم کی جا سکتی ہے۔۔۔۔لیکن عالمی سامراجی لٹیروں کی ایما پہ ملک کو تباہی و بربادی کے دھانے پہ پہنچا کر سوائے ذلت اور تباہی کے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔۔
 

Dr. Muhammad Javed
About the Author: Dr. Muhammad Javed Read More Articles by Dr. Muhammad Javed: 104 Articles with 136026 views I Received my PhD degree in Political Science in 2010 from University of Karachi. Research studies, Research Articles, columns writing on social scien.. View More