ووٹ_ایک_امانت_ہے.

"‏بلاول اور مریم دونوں نے ایک دن کام نہیں کیا لیکن ارب پتی ہیں ،پارٹی لیول پر کام نہیں کیا لیکن پارٹی سربراہ ہیں ،کونسلر لیول پر کام نہیں کیا لیکن وزیراعظم کے امیدوار ہیں.

جبکہ جو نظریاتی ورکر ہے وہ پارٹی کے منشور سے بھی آگاہ ہے اور وہ پارٹی اور اسکے سربراہ کیلئے ہر فورم پر لوگوں کو پارٹی کا پیغام بھی پہنچاتا ہے. لیکن وہ ایک ورکر کے طور پر ہی کام کرتا ہے. یعنی وہ پرانی تنخواہ پر گزارہ کرتا ہے اور پارٹی پر قابض طبقہ انکو آگے آنے نہیں دیتا.

ہمارے لوگوں کا علمیہ یہ ہے کہ ہماری نظریں بھی گلیاں پختہ کرنا, ٹرانسفرمر لگانے تک اس پر ہم سے ووٹ لیا جاتا ہے. حالانکہ MPA اور MNA کا کام یہ نہیں ہے. بلکہ اس مظلوم عوام کیلئے اسمبلی میں قانون سازی کرنا, Economic grwoth & Industrial revolution کے شعبے میں کام کرنا چاہئیے.

صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنا چاہئیے. نادار طلباء کیلئے سکالرشپ فراہم کرنا, وغیرہ

ہر حکومت میں وہی گلیاں ناقص میٹیریل کی وجہ سے باربار پختہ ہوتی ہے. عوام کیساتھ اس سے بڑا مزاق اور کیا ہوسکتا ہے کہ ایک ہی ٹرانسفرمر پر تین تین تختیاں لگائی جاتی ہے.

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دفعہ ووٹ اپنے لیول کے شخص کو دیں جس سے آپ اپنا حق لیں سکیں. اور اس شخص کو دیں کہ وہ پچھلے پانچ سالوں میں کبھی آپ کے پاس آیا ہوں سیاسی نعروں سے باز رہے. اپنے عزیز واقاریب سے سیاسی یا غیر سیاسی بنیاد پر تعلق خراب نہ کریں.

ووٹ ایک امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر ڈالیں. کیونکہ اس کے متعلق آپ سے بازپرس ہوگی.

ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 104693 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.