تکفیریوں سے پاکستان بچانے کا صرف ایک راستہ

ذرا سوچئے ! الیکشن سے صرف پندره روز قبل ایسی کیا ضرورت پیش آئی کہ 2012میں دھشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجه سے کالعدم قرار دی گئی جماعت پر سے پابندی اٹھالی گئی اور جب ایک دھشت گرد تنظیم پر سے پابندی اٹھائی جائے گی تو نتیجہ پشاور دھماکے کی صورت میں سامنے آئے گا ،اور دوسری طرف عین اسی دن سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کالعدم سپاه صحابه اور داعش کے رہنماوں سے ملاقات بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ؟؟

تکفیریت سے پاک پاکستان

آرمی کے نوجوانوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والے دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہیں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پشاور میں ANP کی انتخابی مہم پر ھونے والی دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں میں کتنے واقعات کا ذکر کروں ہر روز ایک نیا واقعہ ہر روز کسی نہ کسی جگہ پر دہشت گردی -

یہ کیا ہو رہا ہے کل تک جن کے خلاف آپریشن ضرب عضب ہو رہا تھا کل تک جو دہشت گرد تھے کل تک جو پاکستان اور پاکستانی فوج اور عوام کے کھلے دشمن تھے جو پاکستان کی امنیت کے دشمن تھے وہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کس طرح سے پاک و پاکیزہ اور نیک بن گئے کہ الیکشن میں شرکت کے لئے ان کی درخواستیں بھی قبول کر لی جاتی ہیں اور ان کو فور شیڈول سے بھی نکال دیا جاتا ہے ان کی کالعدم جماعتیں جن پر گذشتہ کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں وہ فورا ختم کر دی جاتی ہیں ان سب کے پیچھے کون ہے اور وہ لوگ کیا چاہتے ہیں جب تک ان سوالوں کا جواب نہیں ملے گا تب تک اس ملک سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی !
ذرا سوچئے ! الیکشن سے صرف پندره روز قبل ایسی کیا ضرورت پیش آئی کہ 2012میں دھشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجه سے کالعدم قرار دی گئی جماعت پر سے پابندی اٹھالی گئی اور جب ایک دھشت گرد تنظیم پر سے پابندی اٹھائی جائے گی تو نتیجہ پشاور دھماکے کی صورت میں سامنے آئے گا ،اور دوسری طرف عین اسی دن سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کالعدم سپاه صحابه اور داعش کے رہنماوں سے ملاقات بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ؟؟

اب جاگنے کا وقت آ گیا ہے خدارا اپنے آپ کو بیدار کریں جب تک ہم سب بیدار نہیں ہو نگے تب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا ہماری فوج کے جوان اسی طرح قربان ہوتے رہیں گے ہماری مائیں بہنیں اپنے بچوں اور جوانوں کی لاشوں پر اسی طرح بین کرتی رہیں گی جب تک پاکستان میں ایک بھی دہشت گرد موجود ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا خودکش حملے ہوتے رہیں گے !!!!

آج یہ دہشت گرد جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب ہو جاتا تو پھر یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کے خون کو مباح کرنے اور ان کے خون سے ہولی کھیلنے کے لئے کون کون سے قانون بنائیں گے یہ خدا ہی جانتا ہے اگر آج ان لوگوں کا راستہ نہ روکا گیا تو کل ان کو لگام دینا مشکل ہی نہیں بلکہ کسی حد تک ناممکن ہو جائے گا اگرچہ حکومت بھی ان لوگوں کا ساتھ دے رہی ہے لیکن وہ عوامی جماعتیں جو ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ہمیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے جو لوگ دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور پر امن احتجاجی مظاہرے کرنا چاہتے ہیں ہمیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے ۔

 

عالیہ شمسی
About the Author: عالیہ شمسی Read More Articles by عالیہ شمسی: 4 Articles with 3686 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.