عوام ڈیموں کی تعمیر میں دلچسپی لے گی یا ریحام خان کی کتاب میں

گزشتہ ماہ ریحام خان کی کتاب پر بہت زیادہ تبصرے ہوتے رہے کہ یہ کتاب جب شائع کی جائے جارہی تھی تو اس کی ٹائمنگ بہت اہم مانی جا رہی تھی ، ملک میں ہونے والے الیکشن میں باقی چند دن رہے گئے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کے لیے میدان صاف ہو چکا ہے نواز شریف ان کی بیٹی اور ان کے داماد کو احتساب عدالت نے سزا گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز سنا دی تھی سزا پر عمل درآمد کپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری سے ہوا جبکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں ۔دوسری طرف سابق صدر زداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو بھی کرپشن کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا اور عدالت نے ان کو 16 جولائی طلب کرنے کا کہا ہے ، ایم کیو ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اے این پی ہارون بلور کی شہادت کی وجہ سے سوگ میں ہے ن لیگ نواز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی تیاری کررہی ، ن لیگ میں جیپ گروپ یہ سب وہ کانٹے ہیں جو عمران خان کے راستے ہیں روکاوٹ تھے جو آہستہ آہستہ صاف ہو چکے ہیں -

عمران خان کے راستے کا بڑا کانٹا ریحام خان کی کتاب ہے جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا خاص کر عمران خان کے حریفوں کو ، کتاب کو شائع کرانے کے لیے ریحام خان کو روکنے کے لیے عدالت کاروائیوں کا کہا گیا اور لندن تک کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، پاکستان میں عدالتی کاروائیوں اور سزا کے فیصلے کی وجہ سے ریحام خان کی کتاب کا معاملہ کچھ دن کے لیے اوجھل ہوگیا تھا ۔ریحام خان نے کسی قانونی چار جوئی سے بچنے کے لیے کتاب کا مواد آن لائین جاری کیا ہے کیونکہ جو بھی پبلیشر اس کتاب کو شائع کرتا اسے بھی عدالتی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ، خیر اب ریحام خان کی کتاب کا آن لائین انگریزی ایڈیشن لائین شائع ہو چکا ہے لیکن اس آن لائین ایڈیشن کو پڑھنے کی قیمت 9.99 ڈالر ہے جو تقریباً پاکستانی روپے میں 1200 سو روپے بنتی ہے اس کتاب میں زیادہ دلچسپی سیاسی مخالفین اور صحافی و تجزیہ نگار لیں گے لیکن اس کی ایک تو آن لائین قیمت زیادہ ہے دوسرا اس کی انگریزی ایڈیشن میں دستیابی سے اس وجہ اس کتاب کو پذیرائی کم ہی ملے گے -

ریحام خان کا مقصد اگر کتاب سے پیسے کمانا ہے تو اس سے ریحام خان آمدن کی کم ہی امید رکھے اگر عمران خان کی سیاسی کامیابی میں روکاوٹ کے لیے یہ کتاب لکھی گئی ہے تو بھی اس کی امید کم ہی لگائی جائے ، کیونکہ کتاب کے کچھ مندرجات پہلے سے ہی ہیک ہو کر انٹرنیٹ پر آ گئے تھے جبکہ اس کتاب کو پہلے ہی بہت زیادہ متنازعہ بنا دیا گیا تھا جس سے اس کتاب میں عام لوگ کم ہی دلچسپی لیں گے -

ایک بات ضرور ہے کہ کتاب کی عام پاکستانی تک رسائی کم ہے اس لیے سیاسی مخالفین اور تجزیہ کار کتاب کے مندرجات کو تروڑ مروڑ کر پیش کر سکتے ہیں تو اس کا نقصان عمران خان کی سیاسی زندگی پر پڑے گا کتاب میں بہت ساری ایسی باتیں ہوسکتی ہیں جو اخلاقی حوالے سے ساکھ کو نقصان بہنچا سکتی ہیں ‘خیر معاملہ دو تین دن تک سب کے سامنے واضع ہو جائے گا کہ نواز شریف کی گرفتاری کے آثرات زیادہ پڑتے ہیں یا ریحام خان کی کتاب گے ، دوسری جانب کچھ جماعت الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی غور کررہی ہیں جس کا زیادہ نقصان عمران خان کو ہونا ہے ، کچھ لوگوں نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کہا ہے بجائے اس کتاب پر 1200 سو روپے خرچ کرنے کے اس رقم کو ڈیموں کی تعمیر کے قومی فنڈ میں جمع کروا دیا جائے ، دیکھنا یہ ہے کہ اب لوگ ڈیموں کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہیں یا ریحام خان کی کتاب میں

Abdul Jabbar Khan
About the Author: Abdul Jabbar Khan Read More Articles by Abdul Jabbar Khan: 151 Articles with 129767 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.