الیکشن 2018میں ملک بھر میرے نزدیک قومی اسمبلی کے ستائیس
حلقے ایسے ہیں جہاں گھسمان کی جنگ یا کانٹے دار مقابلے ہونگے اِن حلقوں میں
شامل ہیں این اے:3 سوات سے پی ایم ایل(ن) کے صدر شہباز شریف کا مقابلہ پی
ٹی آئی کے سلیم الرحمان ،این اے:7 دیر زیریں سے ایم ایم اے کے رہنماسراج
الحق کا مقابلہ اے این پی کے نذیر احمد گجر،این اے:8 مالاکنڈسے پی پی پی کے
چیئر مینبلاول بھٹوزرداری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جنید اکبر ،این اے:24
چارسدہ سے اے این پی کے صدر اسفند یار ولی کا مقابلہ ایم ایم اے کے مولانا
محمد گوہر شاہ ،این اے:25 ـنوشہرہ سے پی ٹی آئی کے پرویز خٹک کا مقابلہ پی
ٹی آئی (جی)کی عائشہ گلالئی،این اے:35 بنوں سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران
خان کا مقابلہ ایم ایم اے کے رہنمااکرم خان درانی ،این اے:38 ڈیرہ اسماعیل
خان سے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی
امین گنڈا پور،این اے:53 اسلام آبادسے سابقہ وزیراعظم اورپی ایم ایل(ن) کے
رہنما شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان،راولپنڈی
کے دو حلقوں این اے:62 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کا مقا بلہپی
ٹی آئی کے غلام سرور خان، این اے:63 سے اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید
احمدکا مقابلہ پی ایم ایل(ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری ،این اے:67 جہلمسے پی
ٹی آئی کے فواد چوہدری کا مقابلہ پی ایم ایل(ن) کے راجہ مطلوب مہدی ،این
اے:78 نارووال سے پی ایم ایل(ن) کے احسن اقبال کا مقابلہ پی ٹی آئی کے
ابرار الحق ،این اے:106فیصل آبادسے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا
مقابلہ پی ایم ایل(ن) کے رانا ثناء اﷲ ،لاہور کے دو حلقوں این اے:129 سے پی
ایم ایل(ن) کے سردار ایاز صادق کا مقابلہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان ،این
اے:131 سے پی ایم ایل(ن) کے خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین
عمران خان،این اے:156 ملتان سے سابقہ وزیراعظم اورپی پی پی کے رہنمامخدوم
سید یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ پی ایم ایل(ن) کے سید جاوید علی شاہ ،۱ین
اے:197 کشمورسے پی پی پی کے اعجاز خان جاکھرانی کامقابلہ پی ٹی آئی کے میاں
محمد سومرو،۱ین اے:209 خیرپور سے جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ کا مقابلہ پی
پی پی کی نفیسہ شاہ،۱ین اے:220 عمرکوٹ سے پی پی پی کے نواب یوسف تالپور کا
مقابلہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی،کراچی کے پانچ حلقوں۱ین اے:240 سے ایم
کیو ایم (حقیقی)کے چیئر مین آفاق احمد کا مقابلہ پی ایس پی کے آصف حسنین ،۱ین
اے:243 سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایمکے علی رضا
عابدی ،۱ین اے:246 سے پی پی پی کے چیئر مینبلاول بھٹوزرداری کا مقابلہ پی
ایم ایل(ن) کے سلیم ضیاء ایڈووکیٹ ،۱ین اے:247 سے ایم کیو ایم کے فاروق
ستار کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی ، ایم ایم اے کے محمد حسین
محنتی اور پی پی پی کے عبدالحبیب میمن،۱ین اے:249 سے پی ایم ایل(ن) کے صدر
شہباز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی کے فیصل واڈا ،۱ین اے:263 قلعہ عبداﷲسے پی
کے ایم اے پی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کا مقابلہ ایم ایم اے کے صلاح
الدین ایوبی ،۱ین اے:269 خضدارسے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا مقابلہ
پی ایم ایل(ن) کے سردار ثناء اﷲ زہری اور۱ین اے:272لسبیلہ کم گوادرسے بی اے
پی کے صدر جام کمال خان کا مقابلہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|