ہماری ویب

جناب ایڈیٹر انچیف
جناب ایڈیٹر۔و ممبران ہماری ویب
آداب
محترم
آپ اور آپ کے ساتھ تمام احباب کیلئے دعا گوہوں رب العزت آپ کو آپکے کے ادارے کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن رکھے ہماری ویب اپنے نام کی طرح پیارے ملک کے قریہ قریہ بشمول آزادکشمیرگلگت بلتستان کے عوام کے افکار خیالات مسائل مشکلات کو اجاگر کرنے تمام مصنوعات ایشوز کو سامنے لانے اور تمام شعبہ جات کے متعلق رائے معلومات کے فروغ میں خوشبوں کی مالا کا کردار ادا کررہی ہے ۔تو ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں (کشمیریوں)کے باہم رابطے آگاہی کا موثر قابل اعتماد ذریعہ بھی ہے جسکا سب کو ایک قوم بننے کے مقصد کے حوالہ سے بھی حوصلہ افزاء پہلو ہے جو میرے جیسے طالب علم کو بھی تقویت پہنچاتا ہے ۔

خصوصا مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات کے حوالے سے اپنے ضمیر کی آواز کو بطور فریضہ ادا کرنے میں معاون مددگار ہے۔

آپ کی طرف سے شفقت تعاون پر شکر گزار ہوں اور گزرش ہے میرے مضامین کو ای بک کی صورت دیکر ممنون فرمائیں۔
آپ سب کو بہت بہت دعائیں۔
واسلام
طاہر احمد فاروقی
منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ محاسب مظفرآباد
سابق سیکرٹری جنرل سینٹرل پریس کلب مظفرآباد
سابق صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس

Tahir Ahmed Farooqi
About the Author: Tahir Ahmed Farooqi Read More Articles by Tahir Ahmed Farooqi: 206 Articles with 150662 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.